ہبل ٹیلی سکوپ میں خرابی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہبل ٹیلی سکوپ کے چار آلات میں سے ایک نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ انیس سو ستانوے میں جب دوسری مرتبہ ہبل کی مرمت کی گئی تھی تو اس میں ایس ٹی آئی ایس یا سپیس ٹیلی سکوپ امیجنگ سپیکٹروگراف نصب کیا گیا تھا جس کی معیاد پانچ سال تک تھی۔ اس سے ’بلیک ہول‘ کی تحقحق اور مدہم ستاروں کی دریافت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جن سے کائنات کی عمر کا پتہ لگتا ہے۔ ناسا کے انجنئیر اس مسئلے کی جڑ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور ناسا نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا یہ آلہ مرمت کیا جا سکتا ہے یا نہیں ماہرین کا اجلاس بلایا ہے۔ اس آلے نے تین اگست کو کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ مشن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے یہ مسئلہ اس کے برقی نظام میں خرابی سے پیدا ہوا ہو۔ ہبل کی مرمت کے لیے کوئی اور مشن نہیں بھیجا جائے گا۔ تاہم ناسا نے اس کی مرمت کے لیے روبوٹک مشن بھیجنے کے بارے میں تجاویز مانگی ہیں۔ ہبل کے دوسرے آلات معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||