مریخ پر جما ہوا سمندر ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی سائنسدانوں نے اعلان کیا ہے کہ مریخ کی سطح کے نیچے کے ایک بہت بڑا سمندر ہے جو جم چکا ہے۔ مریخ سے حاصل شدہ تصویروں کا مطالعہ کرنے کے بعد یورپی سائنسدانوں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مریخ پر پانی کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جو وہاں پر زندگی کی موجودگی کی طرف اشارہ ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پچاس لاکھ سال پہلے مریخ پر ایک تباہ کن واقعے کے بعد پانی سطح پر پھیل گیا تھا جو بعد میں جم گیا۔ جمے ہوئے سمندر پر جمی ہوئی تحہ صرف چند سینٹی میٹر ہے جو گرد سے جمی ہے۔ سائنسدانوں کو ابھی تک سیارے پر زندگی کی موجودگی کے آثار کی براۂ راست شہادت حاصل نہیں ہو سکی ہے لیکن پانی کی موجودگی سے ان کے ان اندازوں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یورپین خلائی ادارے کو ایک اور مشن مریخ پر بھیجنا چاہیے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||