BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 January, 2004, 11:06 GMT 16:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی مشن مریخ پر پہنچ گیا
مریخ کی تصاویر
سیارہ مریخ سے ارسال کردہ پہلی تصاویر

مریخ پر زندگی کے آثار کا پتا لگانے کے لئے بھیجا جانے والا ناسا کا تحقیقاتی مشن کامیابی سے سیارہ مریخ پر اتر گیا ہے۔

چھ پہیوں والا تحقیقاتی مشن جس ’سپرٹ‘ یعنی روح کا نام دیا گیا ہے گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق اتوار کی صبح چار بجکر پینتیس منٹ پر مریخ کی سطح پر اترا۔

تحقیقاتی مشن نے سیارے کی سطع پر اترتے ہی ناسا کے مرکز کو سگنل بھیجے جس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ اس پر مریخ کے گرد پائے جانے والے دباؤ سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

یہ مشن مریخ پر تین ماہ تک رہے گا۔ اس عرصے میں وہ سیارے پر پائے جانے والے گڑھے کے بارے میں تحقیق کرے گا جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہاں کبھی پانی ہوا کرتا تھا۔

یہ مشن سات ماہ قبل زمین سے روانہ ہوا تھا تاہم اس سفر کا سب سے اہم مرحلہ خلاء سے مریخ کی سطح پر اترنا تھا۔ یہ مسافت ’سپرٹ‘ انیس ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چھ منٹ میں طے کی۔

اتوار کی صبح جیسے ہی کلیفورنیا میں واقع ناسا کی تجربہ گاہ میں مشن کی کامیابی کی خبر پہنچی تو وہاں موجود عملے کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

سپرٹ دو مریخ گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ دوسری مریخ گاڑی کا نام ’آپرچونیٹی‘ ہے جو جنوری میں مریخ کے دوسری جانب اترے گی۔

دونوں مشن اس سرخ سیارے پر زندگی کے آثار تلاش کریں گے۔

سیارہ مریخ نظام شمسی میں زمین کے سب سے زیادہ قریب ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں برطانوی ساختہ بیگل ٹو مریخ پر پہنچا تھا تاہم اب تک اس سے کسی قسم کا کوئی سگنل موصول نہیں ہو سکا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد