| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مریخ: خلائی گاڑی سے مختصر رابطہ
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا کہ حال ہی میں مریخ پر اترنے والی ’سپرٹ‘ نامی خلائی گاڑی سے ان کا مختصر مدت کے لئے رابطہ ہوا ہے۔ خلائی گاڑی کا بدھ سے زمین سے رابطہ منقطح ہے۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے ’سپرٹ‘ کی مرمت میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکی سائنسدان مسلسل سگنل بھیج رہے تھے لیکن انہیں ایک سادہ جواب مل رہا تھا کہ خلائی روبوٹ سگنل قبول کر رہا ہے لیکن سائنس دانوں کو وہ سائنسی معلومات حاصل نہیں ہو رہیں جنکی عام حالات میں توقع کی جاتی ہے۔ ابتداء میں انجنیئروں کا خیال تھا کہ شاید آسٹریلیا میں زمین پر واقع خلائی اسٹیشن کے ارد گرد خراب موسم کی وجہ سے تکنیکی مسائل پیدا ہو گۓ ہیں جہاں یہ سائنسی معلومات ڈاون لوڈ کر کے مشن کنٹرول کو بھیجی جاتی ہے۔لیکن اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ مسئلہ کچھ زیادہ ہی سنگین ہے۔ ابھی تک ناسا کے سائنسدان اس مشن کی کامیابی پر کافی خوش تھے یہ خلائی گاڑی جنوری کے شروع میں مریخ پر اتری تھی اور اسکے بعد سے ہی وہاں سے خوبصورت تصاویر بھیج رہا تھی۔اور مٹی کے نمونے لینے کے لۓ آگے بھی بڑھی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||