مریخ کی سہہ رخی تصاویر کا کلیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماہرین ناسا کے روبوٹ کی کھینچی ہوئی تصاویر سے مریخ کی سطح کا سہہ رخی تصور تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ اس تکنیک کو استعمال کر رہے ہیں جو پہلے صرف پینٹنگس کے یک رخے یا رخی امیج کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ اس تکنیک کے ذریعے مریخ کی ہر تصویر کی ایک سے زیادہ شکلیں بنائی جائیں گی اور انہیں کئی زاویوں سے دیکھا جا سکے گا۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہو گا کے اب ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے مخصوص عینک لگانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ یہ کام مائیکرو سافٹ کے دو ماہرین انتونیو کریمینیسی اور انڈریو بلیک کیمبریج کی تجربہ گاہ میں کر رہے ہیں۔ ان دونوں ماہرین نے ایک ایسا کلیہ ایجاد کیا ہے جو ایک سادے امیج کے سہہ جہتی تصور اور رخوں کو سامنے لاتا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہم تصویر سے سہہ رخی اطلاعات حاصل کرتے ہیں اور اس کلیے کے ذریعے اس دیکھنے کی صلاحیت حاصل کر لیتے ہیں جسے نہ تو مصور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی ویسے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ایک عام آدمی بھی یہ دیکھ سکے گا کہ ایک عام تصویر دوسرے زاویوں سے کیسی دکھائی دیتی ہے۔ اس سے پہلے جب کسی منظر کا سہہ رخی یا جہتی منظر تخلیق کرنا مقصود ہوتا تھا تو مختلف شیشوں کی مدد سے ایک ایسا فریبِ نظر تخلیق کیا جاتا تھاجو ہر انکھ کے سامنے ایک مختلف زاویہ لاتا تھا۔ نئے کلیے کے تحت دو ایک سطحی امیج کو ملا کر کمپیوٹر کی مدد سے سہہ رخی تصور تخلیق کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||