خلائی شٹل کا لانچ ایک بار پھر موخر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی ایجینسی ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی خلائی شٹل ’ڈسکووری‘ اب جولائی تک لانچ نہیں کی جائے گی۔ دو ماہ تک کی یہ تاخیر اس لئے کی گئی ہے کیونکہ ناسا کے مینجرز کا خیال ہے کہ شٹل کا ایندھن کا ٹینک ابھی مکمل طور ٹھیک حالت میں نہیں ہے۔ سن دو ہزار تین میں کولمبیا خلائی شٹل کو جو حادثہ پیش آیا تھا وہ بھی ایندھن کے ٹینک کی وجہ سے ہوا تھا۔ ناسا نے پہلے اِس لانچ کے لئے پندرہ مئی کی تاریخ طے کی تھی جسے دو مرتبہ منسوخ کیا جاچکا ہے۔ خلائی شٹل کا عملہ 2003 کے حادثے کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ اس حادثے میں سات خلا نورد ہلاک ہوگئے تھے۔ ناسا کی طرف سے مسلسل لانچ کو موخر کئے جانے کی وجہ یہ ہے کہ خلائی شٹل کے ایندھن کے ٹینک پر جو برف جمتی ہے وہ لانچ کے وقت اڑ کر شٹل کے نازک حصوں سے ٹکرا سکتی ہے اور اسے نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اگرچے خلائی شٹل کے چوبیس برس کی تاریخ میں اس طرح کی برف کے چھوٹے چھوٹے ذرات ہمیشہ ہی اس سے ٹکراتے رہے ہیں لیکن ناسا اب اس قسم کا کوئی بھی رسِک لینے کو تیار نہیں۔ دو ہزار تین میں کولبیا خلائی شٹل سے لانچ کے وقت ایک انسولیشن فوم کا ٹکڑا ٹوٹ کر ٹکرایا تھا جو ویسے تو برف کے ذرات سے بھی ہلکا تھا لیکن اس کی وجہ سے شٹل کے پروں میں سوراخ ہوگیا تھا اور وہ لینڈنگ کے وقت تباہ ہوگئی تھی۔ اگرچے ناسا کے انجینئیرز نے اب ایندھن کے ٹینک کو دوبارہ سے ڈیزائن کردیا ہے لیکن ابھی بھی ایسے خطرات موجود ہیں جو کسے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں لہٰذا اس پر کام جاری ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||