کلپنا چاولہ کے لیے اعزاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیو یارک کی انتظامیہ نے شہر کی ایک سڑک کو ایسٹروناٹ کلپنا چاولہ کے نام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کلپنا چاولہ ناسا خلائی شٹل کولمبیا کے عملے میں شامل تھیں۔ کولمبیا یکم فروری 2003 کو زمین کی طرف لوٹتے ہوئے اپنے عملے سمیت تباہ ہو گئی تھی۔ کلپنا چاولہ کی یاد میں نیو یارک شہر کے جیکسن ہائٹس علاقے کی 74 سٹریٹ کا نام بدل کر ’74 سٹریٹ کلپنا چاولہ وے‘ رکھ دیا گیا ہے۔ نیو یارک شہر کے میئر مائیکل بلومبرگ نے ایک تقریب میں سرکاری طور پراس بات کا اعلان کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بھارتی، پاکستانی، اور بنگلہ دیشی افراد شامل تھے۔ جیکسن ہائٹس علاقے میں جنوبی ایشیائی لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں جس وجہ سے اسے ’لٹل انڈیا‘ یعنی چھوٹا بھارت بھی کہا جاتا ہے۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں نے کلپنا چاولہ کو دیے جانے والے اس اعزاز کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے شہر کے کونسل کی رکن ہیلن سیئرس سے اس سلسلے میں مطالبہ کیا تھا اورانہوں نے کونسل میں بل پاس کر کے اسے ممکن بنایا۔ مسٹر داس نے کہا کہ انہیں کلپنا چاولہ پر ناز ہے اور اس علاقے میں رہنے والے تمام جنوبی ایشیائی لوگوں کو اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ چاولہ کی عزت افزائی کی گئی ہے۔ کلپنا چاولا کی پیدائش جنوبی بھارت کے شہر کرنال میں ہوئی تھی۔ وہ تعلیم حاصل کرنےامریکہ گئی تھیں اور وہاں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد انہوں نے امریکی شہریت اختیار کر لی تھی۔ 1994 میں ناسا نے کلپنا چاولہ کو خلائی شٹلز کی تربیت کے لیے منتخب کیا تھا۔ کلپنا چاولہ کے چاہنے والے پورے امریکہ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کی زندگی کی کہانی تو اچانک ختم ہو گئی مگر اب صدیوں تک ان کا نام جیکسن ہائٹس کی ایک سڑک سے جڑا رہےگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||