BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 16:33 GMT 21:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناسا اگلے خلائی مشن کے لیے تیار
کولمبیا
خلائی شٹل کولمبیا کی تباہی کا منظر
امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ سن 2003 میں کولمبیا خلائی شٹل کی تباہی کے بعد اب وہ اپنا اگلا خلائی مشن سن 2005 میں مئی یا جون تک روانہ کرے گا۔

کولمبیا کی تباہی کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک کے لیے امریکہ کے تمام خلائی مشن معطل کردیے گئے تھے۔ کولمبیا شٹل میں سات خلاء باز ہلاک ہوئے تھے۔

اب اس اگلے خلائی مشن کے نظام اور فیول ٹینک سسٹم کو پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

پہلے یہ مشن مارچ میں فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے روانہ کیا جانا تھا تاہم فلوریڈا میں شدید طوفان کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

ناسا کے ایک سینیئر اہلکار ولیم ریڈی کا کہنا ہے منصوبے میں تاخیر ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا۔

ابھی بھی اس بات کا اندیشہ ہے کہ شٹل کی روانگی مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

کولمبیا کی تباہی کا باعث اس کے پر میں پایا جانے والا ایک نقص تھا جس کی تشخیص آخری وقت تک ماہرین نہ کرسکے۔

اب تک بھیجے گئے کل 113 خلائی مشنز میں سے دو حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد