خلائی شٹل بار میں خرابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خلائی شٹل ڈسکوری جس کو بدھ کے روز لاؤنچ کیا جانا ہے، کی کھڑکی کا ایک پلاسٹک کور گر گیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ڈسکوری کو لاؤنچ میں تاخیر ہو گی یا وہ اپنے مقررہ وقت پر بدھ کے روز لانچ کی جائے گی۔ کولمبیا کی تباہی کے ڈھائی سال بعدامریکی خلائی شٹل ڈسکوری خلاء کی جانب اڑان کے لیے تیار ہے۔ پروگرام کے مطابق سات خلاء نورد ڈسکوری کو اڑائیں گے اور وہ فلوریڈا میں ناسا کے اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ خلائی شٹل کی مینیجر سٹیفنی سٹلسن کے مطابق ان کو معلوم نہیں ہے کہ شٹل کی کھڑکی کی پلاسٹک کور گرنے سے اس کے لاؤنچ کا شیڈول بھی متاثر ہو گا یا نہیں۔ امریکی خلائی ایجینسی ناسا نے اس خلائی شٹل کی اڑان کا وقت تین اکیاون ای ڈی ٹی ( سات بج کر اکیاون جی ایم ٹی) مقرر کیا ہے۔ ناسا نے سن 2003 میں کولمبیا خلائی شٹل کی تباہی کے بعد اپنا پہلا خلائی مشن جاری کرنے کے تیاری کر چکی ہے۔ کولمبیا کی تباہی کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک کے لیے امریکہ کے تمام خلائی مشن معطل کردیے گئے تھے۔ کولمبیا شٹل میں سات خلاء باز ہلاک ہوئے تھے۔ ناسا کے حکام کے مطابق اس خلائی مشن کے نظام اور فیول ٹینک سسٹم کو پہلے سے بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پہلے یہ مشن مارچ میں فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر سے روانہ کیا جانا تھا تاہم فلوریڈا میں شدید طوفان کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ اب تک بھیجے گئے کل 113 خلائی مشنز میں سے دو حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||