BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 August, 2005, 01:00 GMT 06:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شٹل: خلا میں مرمت کامیاب
خلائی شٹل ڈسکوری
خلائی شٹل ’ڈسکوری‘ کے خلا نورد
امریکی خلائی شٹل ڈسکوری کے ایک خلا باز نے شٹل کی سطح سے وہ حصے کامیابی سے ہٹا دیے ہیں جو اس کے کرہ ارض کی فضا میں واپسی پر ہدت پیدا کرنا کا باعث بن سکتا ہے۔

خلا باز سٹیفن رابنسن کو مکینکی ہاتھ کے ذریعے شٹل کے نچلے حصے اتارا گیا تاکہ وہ اس انتہائی نازک اور مشکل مرمت کے کام کو پورا کر سکیں۔

سٹیفن نےشٹل کے نچلے حصے تک پہنچ کر اسکی گرمی سے محفوظ کرنے والی ٹائلز کے درمیان پھنسی سرامک کی پٹیاں نکال لیں۔

ناسا کے ماہرین کو تشویش تھی کہ زمین کی فضاء میں داخل ہونے پر کہیں یہ پٹیاں شٹل کے کچھ حصوں کو ضرورت سے زیادہ گرم نہ کردیں۔

شٹل کے عملے نے کہا ہے کہ انہیں شروع میں اس مرمت کے حوالے سے کچھ تشویش تھی۔

ناسا نے کہا ہے کہ شٹل کی مرمت کا یہ کام گرینچ کے وقت کے مطابق آٹھ بج کر چودہ منٹ پر شروع کیا گیا تھا۔

امریکی خلائی ادارے نے ڈسکوری شٹل کی چونچ کے قریب گرمی سے محفوظ رکھنے والی ٹائیلز کے درمیان سرامک کی ان پٹیوں کا پتہ چلایا ہے جو 3 سینٹی میٹر سے چھوٹی تھیں۔

شٹل کی مرمت
شٹل کی کس طرح سے مرمت کی جا سکتی ہے

یہ اکھڑی ہوئی پٹیاں ٹائیلز کے درمیان ایک سیل کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ ان پٹیوں کو خلاباز سٹیفن رابنسن کھینچ کر یا آری سے کاٹ کر نکالنے کی کوشش کریں گے۔

سرامک کا یہ کپڑا جو ٹائیلز کو اپنی جگہ جمانے کے لیے استعمال ہوتا ہے شائد شٹل کے زمین سے چھوڑے جانے کے وقت ارتعاش کی وجہ سے اپنی جگہ چھوڑ گیا ہو۔

رابنسن کو مرمت کے لیے ہدایات مشن کنٹرول سے ایک بارہ صفحوں کی ای۔میل میں ملی ہیں۔

مسٹر رابنسن کا کہنا ہے کہ ’یہ کام بہت آسان ہے لیکن مجھے بہت احتیاط برتنی ہوگی‘۔

کسی خلا باز نے خلا میں چہل قدمی کے دوران اس نوعیت کا کام پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔ مسٹر رابنسن کو خلائی سٹیشن کا ایک ’روبوٹِک آرم‘ مرمت کی جگہ تک پہنچائے گا۔

یاد رہے کہ دو سال پہلے خلائی شٹل کولمبیا زمین کی فضا میں داخل ہونے کے بعد تباہ ہو گئی تھی اور اس میں سوار تمام سات خلا باز ہلاک ہو گئے تھے۔

News image
ڈسکوری کا مرمت والا حصہ
66ڈسکوری روانہ ہوگئی
ڈھائی سال کے وقفے کے بعد ناسا کا پہلا مشن
66ڈسکوری کو نقصان
شٹل کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد