BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 July, 2005, 02:32 GMT 07:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈسکوری کے خلا میں قیام میں توسیع
ڈسکوری
شٹل طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ڈسکوری خلائی طیارہ مزید ایک دن بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر رہے گا تاکہ ڈسکوری کا عملہ وہاں کام مکمل کر سکے اور رسد کا سامان خلائی سٹیشن پر منتقل کر سکے۔

ڈسکوری کے خلائی سٹیشن پر قیام میں توسیع کا فیصلہ ناسا کے شٹل خلائی طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

ناسا نے شٹل سروس معطل کرنے کا فیصلہ ڈسکوری کے فضا میں چھوڑے جانے کے وقت اس کے بیرونی حدت سے بچاؤ کے حصے ٹوٹ جانے کے واقعے کے بعد کیا تھا۔

اس سے قبل ڈسکوری کے دو خلابازوں نے سات گھنٹے تک خلا میں چہل قدمی کی اور شٹل کو مرمت کرنے کے لیے بنائی جانے والی تکنیک کا تجربہ کیا۔ شٹل مرمت کرنے کی تکنیک کولمبیا شٹل کو حادثہ پیش آنے کے بعد بنائی گئی ہیں۔ کولمیبا شٹل کے فضا میں پھٹ جانے سے اس پر سوار عملے کے ساتوں ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

مرمت کرنے کے تجربات ڈسکوری پر کیے گئے لیکن ڈسکوری کے جن ٹائلز کو نقصان پہنچا تھا ان کو تبدیل کرنے کے لیے اضافی ٹائلز فضا میں نہیں لیے جائے گئے تھے۔

تاہم خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر کافی عرصے سے خراب جگہ کے تعین کرنے والے اینٹینے کی مرمت کی اور سٹیشن کی ایک دوربین کو برقی رو کی فراہمی بحال کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد