پہلی خاتون خلائی سیاح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلی امریکی خاتون خلائی سیاح روسی سویوز راکٹ کے ذریعے خلائی سفر کے لیئے قازقستان سے روانہ ہوگئی ہیں۔ اس خلائی مشن میں کاروباری خاتون انوشے انصاری کے ساتھ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کا عملہ بھی ہے۔ ایران میں پیدا ہونے والی چالیس سالہ انوشے انصاری امریکی شہری ہیں اور خیال ہے کہ انہوں نے خلائی سفر کے لیئے بیس ملین ڈالر کی رقم ادا کی ہے۔ راکٹ نے بیکونور سے مقامی وقت کے مطابق دس بج کر دس منٹ پر خلاء کے لیئے اڑان بھری۔ حکام کا کہنا ہے کہ روسی راکٹ سویوز کامیابی سے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ خلائی مشن بدھ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچ جائے انوشے انصاری کے ساتھ اس سفر میں روسی خلا باز میخیل ترن اور امریکی خلاباز مائیکل لوپز بھی ہیں جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں جرمن خلاباز تھامس ریئٹر سے جا ملیں گے۔ مس انصاری خلاء میں جانے والی چوتھی خلائی سیاح ہیں۔ خلائی سفر پر روانگی سے قبل مس انصاری کا کہنا تھا کہ وہ خلائی پروگرامز کے لیئے نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیئے وہاں جا رہی ہیں۔
مس انصاری اس وقت ٹیلی کام سیکٹر کی ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ’ زمین ساری کائنات کے مقابلے میں کتنی چھوٹی ہے اس کا اندازہ ہمیں وہاں جا کر ہوگا اور اس سفر سے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا‘۔ مس انصاری کو جاپان کی ایک کاروباری خاتون کی جگہ منتخب کیاگیا ہے جو اپنی کسی طبی پیچیدگی کی وجہ سے اس سفر پر نہیں جا پائیں گی۔ روسی خلاباز ترن کا کہنا تھا کہ خلائی سفر کی تربیت کےدوران مس انصاری نے انتہائی پیشہ ورانہ رویئے کا مظاہرہ کیا۔ مس انصاری کی خلائی سفر سے واپسی دو دیگر خلا بازوں کے ہمراہ اٹھائیس ستمبر کو ہو گی۔ | اسی بارے میں ایک کروڑ دس لاکھ پاونڈ کا خلائی سفر03 October, 2005 | نیٹ سائنس پلوٹو کے لیے پہلا خلائی مشن روانہ19 January, 2006 | نیٹ سائنس خلائی جہاز مریخ کے مدار میں 11 March, 2006 | نیٹ سائنس ناسا خلائی شٹل کی روانگی مؤخر15 March, 2006 | نیٹ سائنس خلائی سفر کے لیئے نئے اورین طیارے01 September, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||