BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 March, 2006, 10:49 GMT 15:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناسا خلائی شٹل کی روانگی مؤخر
شٹل
ایسا ہی مسئلہ 2003 میں کولمبیا شٹل کی تباہی کا باعث بنا تھا
امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنا اگلا خلائی شٹل مشن فیول ٹینک میں خرابی کے باعث جولائی تک موخر کردیا ہے۔

ناسا کے مطابق فیول ٹینک کے سینسر میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کو تبدیل کرنے میں کم از کم تین ہفتے درکار ہیں جس کا مطلب یہ ہوا کہ اب پروگرام کے مطابق شٹل کو مئی میں روانہ نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکی خلائی مشن گزشتہ سال جولائی سے رکا ہوا ہے جب خلائی شٹل ڈسکوری میں ایک فوم کے ٹکڑے کے ٹکرانے سے اس کا فیول ٹینک تباہ ہوگیا تھا۔

ایسا ہی مسئلہ 2003 میں کولمبیا شٹل کی تباہی کا باعث بنا تھا۔

شٹل انجن کے خصوصی سینسر میں، جنہیں ’ایکو‘ بھی کہا جاتا ہے، خرابی کے باعث ڈسکوری خلائی شٹل کے لانچ میں مسائل پیدا ہوگئے تھے۔

یہ سینسر شٹل کے کمپیوٹرم کو خبردار کرتے ہیں کہ فیول ٹینک خالی ہونے والا ہے۔ جس کے بعد شٹل کا نظام ضرورت کے مطابق عمل کرتا ہے۔

ناسا کے انجینیئروں کو یہ یقینی بنانا ہے کہ خراب ایکو سینسر کہیں شٹل کے انجن کو وقت سے پہلے ہی بند نہ کردیں۔

آزمائشی ٹیسٹ کے دوران نئے خلائی مشن کے چار ایکو سینسرز میں سے ایک میں معمولی خرابی ظاہر ہوئی ہے۔ جس کے بعد مشن کے منتظمین نے چاروں سینسر بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کام میں تین ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے بعد شٹل کی روانگی جولائی تک ممکن نظر آتی ہے۔

اب خیال ہے کہ یہ مشن یکم سے انیس جولائی تک شروع کیا جاسکے گا۔

اسی بارے میں
ڈسکوری کی واپسی
08 August, 2005 | نیٹ سائنس
ڈسکوری مرکز کی طرف روانہ
20 August, 2005 | نیٹ سائنس
ڈسکوری مرکز پر پہنچ گئی
22 August, 2005 | نیٹ سائنس
مشتری پر ایک اور سرخ طوفان
07 March, 2006 | نیٹ سائنس
خلائی جہاز مریخ کے مدار میں
11 March, 2006 | نیٹ سائنس
گُوگل کے ذریعے مریخ کی سیر
14 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد