BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 March, 2006, 18:54 GMT 23:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گُوگل کے ذریعے مریخ کی سیر
مریخ کی سطح
مریخ سالہا سال سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
گُوگل نے اپنی آن لائن میپنگ سروس کو توسیع دیتے ہوئے اپنے صارفین کو پہلی مرتبہ مریخ کی سیر کے قابل بنا دیا ہے۔

گُوگل مارس کے ذریعے صارفین مریخ کی سطح کو کلر کوڈڈ آلٹی ٹیوڈ میپ، بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگراف یا انفرا ریڈ میپ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے گُوگل نے ارتھ متعارف کرایا تھا جسے بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔ گُوگل ارتھ کے ذریعے صارفین زمین کی سطح کا تفصیلی جائزہ لے سکتے ہیں۔

گُوگل کی ایک اور سروس گُوگل مُون صارفین کو چاند کی سطح کا جائزہ لینے کی سہولت بہم پہنچاتی ہے۔

گُوگل مارس میں استعمال کیے گئے نقشے ناسا کے زیر اہتمام مارس اوڈیسی اور مارس گلوبل سرویئر نامی مشنوں کے دوران حاصل کی گئی تصویروں کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔ یہ دونوں خلائی سٹیشن اس وقت مریخ کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔

گُوگل مارس کا آغاز انیسویں صدی میں مریخ کی سطح سے متعلق تحقیق کرنے والے خلاباز کے ایک سو اکیاونویں سنِ پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے۔

گُوگل نے مارس سروس شروع کرنے کے لیئے مریخ کے نقشوں کو ڈیجیٹل شکل میں لانے کے لیئے اریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے خلائی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

اگرچہ ان میں زیادہ تر نقشے انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف انفرادی ویب سائٹوں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں تاہم گُوگل کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے عام صارفین پہلی مرتبہ مریخ کی سطح کا تفصیلی مشاہدہ کر سکیں گے۔

اریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے فِل کرائسٹنسن کے مطابق ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ مریخ کو دیکھیں اور اس کو ایک پراسرار اور دور دراز جگہ سمجھنا بند کر دیں‘۔

گُوگل ارتھ میں استعمال ہونے والی ٹیکنیک کو استعمال کر کے صارفین مارس کی سطح پر زوم اِن کر سکتے ہیں اور مشہور مقامات کو نمایاں طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

اس ٹیکنیک کے ذریعے پہاڑوں، کھائیوں، وادیوں اور ٹیلوں کو آسانی سے شناخت کیا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
خلائی جہاز مریخ کے مدار میں
11 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد