BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 November, 2006, 11:44 GMT 16:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہڈی کے گودے سے شوگر کا علاج
تحقیقات کاروں کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی انسانوں پر اس طریقہ کار کا تجربہ کریں گے
سائنسدانوں نے انسانی ہڈی میں پائے جانے والے گودے کے سٹیم سیلز کے ذریعے چوہوں میں ذیابیطس پر قابو پانے کا طریقہ کار دریافت کیا ہے۔

یہ سٹیم سیلز چوہوں میں انسولین پیدا کرنے والے ناقص خلیوں پر نہایت موثر طریقے سے قابو پالیتے ہیں۔ اس طریقہ علاج سے انسولین کی زیادتی سےگردوں کو پہنچنے والے نقصان کو بھی روکنا ممکن ہوگیا ہے۔

نیو آرلینز کی تیولین یونیورسٹی کے تحقیقات کاروں کو امید ہے کہ اس طریقے سے انسانوں میں ذیابیطس کا علاج بھی ممکن ہوسکے گا۔

سٹین سیلز جسم کے ایسے خلیے ہوتے ہیں جن کی ابھی پوری طرح سے نشونما نہیں ہوئی ہوتی اور انہیں جسم کے کسی بھی طرح کے ٹشوز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران ایسے چوہوں کو استعمال کیا گیا تھا جن کے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ تھی اور ان کے گردے بھی متاثرہ تھے۔

ان چوہوں میں سٹیم سیلز داخل کیے گئے جس کے تین ہفتوں بعد ان کے جسموں میں شوگر کی مقدار کم اور انسولین کی مقدار زیادہ ہوگئی۔

تحقیقات کار ڈاکٹر ڈارون پراک پاپ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی انسانوں پر اس طریقہ کار کا تجربہ کرنے والے ہیں اور اس مقصد کے لیے ایسے مریضوں کو چنا جارہا ہے جن کے خون میں شوگر کی مقدار زیادہ ہے اور جن کے گردے بھی متاثرہ ہیں۔

صرف برطانیہ میں دو اعشاریہ دو افراد ذیابیطس کا شکار ہیں اور ان میں سے کل ڈھائی لاکھ افراد کا انحصار انسولین پر ہے۔

اسی بارے میں
ایشیا میں ذیابیطس کا شدید خطرہ
23 February, 2006 | نیٹ سائنس
شوگر کےمریضوں کیلیئے امید
24 September, 2006 | نیٹ سائنس
چینی جڑی بوٹی سے شوگر کا علاج
13 August, 2006 | نیٹ سائنس
’مصنوعی نطفے سے زندگی‘
11 July, 2006 | نیٹ سائنس
سیل ٹرانسپلانٹ سے بینائی واپس
09 November, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد