سیل ٹرانسپلانٹ سے بینائی واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
خلیوں کی پیوندکاری یعنی سیل ٹرانسپلانٹ کے ذریعے سائنسدان ایک تجربہ کرکے چوہوں کی آنکھ کی بینائی واپس لانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کامیابی سے یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ سیل ٹرانسپلانٹ کے ذریعے انسانوں کی آنکھوں کی بینائی بھی واپس لائی جاسکتی ہے۔ برطانیہ میں سائنسدانوں نے ایسے جانوروں پر تجربات کیے جن کی آنکھوں میں کچھ اس طرح کی خرابی تھی جو انسانوں کی آنکھوں کی بیماریوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ یہ سائنسدان چوہوں کی آنکھوں میں سٹیم سیل کے ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ان کی بینائی واپس لانے میں کامیاب رہے۔ یہ انکشاف سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں کیا گیا ہے۔ اگر اسی عمل کے ذریعے یہ سٹیم سیل انسانوں کی آنکھوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جائیں تو ممکن ہے کہ کروڑوں متاثرہ انسانوں کی بینائی واپس لائی جاسکے۔ سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے بعد جسم میں کسی بھی طرح کے سیل میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ لیکن ماضی میں آنکھ کی پتلی میں سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کرنے کے ایسے تجربات ناکام رہے ہیں۔ تاہم اس بار سائنسدانوں نے ایک ایسے چوہے سے سٹیم سیل نکالا جس کی زندگی صرف پانچ سال کی ہوئی تھی اور ابھی اس کی آنکھ کی پتلی بن ہی رہی تھی۔ اس طرح حاصل کیے گئے سٹیم سیل کو سائنسدانوں نے آنکھوں کی بیماری والے دوسرے چوہوں کی آنکھ میں ٹرانسپلانٹ کرکے ان کی بینائی واپس کردی۔ اس کامیاب تجربے سے امید پیدا ہوگئی ہے کہ اب یہ تجربہ انسانوں پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ سائنسی تجربہ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے کیا۔ |
اسی بارے میں ’اپنی طرح کے پہلے بلونگڑے‘23 August, 2005 | نیٹ سائنس ’انسانی جین بنانے کا جھوٹا دعویٰ‘24 December, 2005 | نیٹ سائنس انسانی کلوننگ پر پابندی کا مطالبہ13 February, 2004 | نیٹ سائنس بینائی واپس آ سکے گی30 January, 2005 | نیٹ سائنس آنکھ جھپکنے سے دماغ بند26 July, 2005 | نیٹ سائنس کیڑوں جیسی مصنوعی آنکھ28 April, 2006 | نیٹ سائنس آئی ٹیسٹ سے الزائمر کی تشخیص23 July, 2006 | نیٹ سائنس جتنا غور، اتنی ہی دھندلاہٹ01 October, 2006 | نیٹ سائنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||