بینائی واپس آ سکے گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ سائنسدانوں نے نابینا افراد کی آنکھوں کے خلیوں کو حساس کرنے کا طریقہ معلوم کیا ہے جس سے بعض صورتوں میں بینائی واپس آ سکے گی۔ لندن میں امپیریل کالج اور جامعہ ماچسٹر نے پروٹین کی ایک قسم کا مطالعہ کیا اور انہیں معلوم ہوا کہ اس کی مدد سے آنکھ کے ان خلیوں کو روشنی کے لیے حساس بنایا جا سکتا ہے جو عام طور پر اس پروٹین کو استعمال نہیں کرتے۔ سائندانوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دریافت کی کامیابی کا مطلب مکمل بینائی کی بحالی نہیں ہوگا۔ تجربے کرنے والی ٹیم میں شامل ڈاکٹر ران ڈگلس نے کہا اس تجربے کی کامیابی سے مریض کے لیے صورتحال سفید اور کالے رنگ کو پہچاننے کے سے تھوڑی سی بہتر ہوگی۔ سائنسدانوں نے نیچر نامی جریدے کو بتایا کہ اس دریافت سے ان لوگوں کا بھی علاج ممکن ہے جو شام کے وقت ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ابھی تک ماہرین کا خیال تھا کہ آنکھ میں صرف دو طرح کے خلیے ایسے ہیں جو روشنی کو محسوس کرتے ہیں اور دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں میں خلیوں کی مذکورہ دو اقسام کے علاوہ بھی خلیوں میں متحرک ہونے کے بعد روشنی کو محسوس کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||