BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 10:16 GMT 15:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی ٹیسٹ سے الزائمر کی تشخیص
آنکھوں کے معائنہ سے بہت سی بیماریوں کی علامات مل سکتی ہیں
امریکہ کے سائنس دانوں کے مطابق عام آئی ٹیسٹ سےالزائمر کی بھی ایسے ہی تشخیص ہو سکتی ہے جیسے بلڈ پریشر اور شوگر کا پتا چلایا جا سکتاہے۔

یہ تحقیق بوسٹن کے ہسپتال، بریگھم اینڈ ویمن ہاسپیٹل کے ڈاکٹر لی گولڈ سٹائن اور ان کی ٹیم نے کی۔ تحقیق دماغ میں پائی جانے والی پروٹین پر کی گئی جو الزائمر کا باعث بنتی ہے۔

سپین میں ہونے والی ایک کانفرنس کو بتایا گیا کہ اس طریقہِ تشخیص کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے کے دوران الزائمر سے متاثرہ چار چوھے کی آنکھوں میں انفراریڈ شعاعیں ڈالی گئی اور چار تندرست چوہوں پر بھی وہی شعاعیں ڈالی گئیں۔

ڈاکٹر لی اور اس کی ٹیم کا کہنا ھے کہ عام ٹیسٹ سے اس بیماری کونہ صرف ابتدائی حالت میں شناخت کیا جا سکے گا بلکہ علاج کے دوران یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ آیا یہ ٹھیک ہو رہی ھے یا نہیں۔

مگر اس وقت کوئی ایسا سادہ ٹیسٹ نہیں ہے جس سے اس بیماری کا پتا چل سکے۔ ابھی صرف دماغ کے پوسٹ مارٹم سے ہی اس کا پتا چلایا جا سکتا ھے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استمعال سے عام آئی ٹیسٹ سے بھی اس بیماری کا پتا لگایا جا سکے گا۔

اسی بارے میں
الزائمر کی ابتدائی تشخیص ممکن
12 November, 2004 | نیٹ سائنس
دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات
15 January, 2005 | نیٹ سائنس
چائے یاداشت بڑھائے
27 October, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد