دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک تحقیق کے مطابق نوجوانوں کو لگنے والی دماغی چوٹوں کا علاج الزائمر کی ادویات سے ممکن ہے۔ ان ادویات سے دماغ کے اہم کیمیائی مادے ایسیٹلکولین(acetylcholine) کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ نوجوانوں میں حادثات اور گرنا معذوری کی بڑی وجوہات ہیں۔ جامعہ کیمبرج میں ہونے والی تحقیق کے مطابق، جو ’برین‘ یعنی دماغ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے، ایسیٹلکولین(acetylcholine) میں اضافہ چوٹ کے اثرات کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ الزائمر کی ادویات سے دماغ میں چوٹ کے بعد یاداشت اور نئی بات سیکھنے کی صلاحیت میں کمی جیسے نتائج کے امکان کو محدود کرنا ممکن ہے۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے اکتیس نوجوانوں کے حالات کا تجزیہ کیا جو سر پر چوٹ ماہرین کے مطابق ایسیٹلکولین(acetylcholine) میں کمی بیشی معذوری کا باعث بنتی ہے۔ یہ کیمیائی مادہ دماغی خلیوں میں رابطے کا کام دیتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ الزائمر کے لیے استعمال ہونے والی دوا جو ایسیٹلکولین(acetylcholine) کی کمی کو روکتی ہے دماغ کی چوٹوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||