BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 April, 2006, 23:02 GMT 04:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیڑوں جیسی مصنوعی آنکھ
مکھی
امریکی فوج بھی اس تحقیق میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے
امریکہ میں ایک ایسی مصنوعی آنکھ تیار کرلی گئی ہے جو اپنی ساخت کے اعتبار سے حشرات الارض کی آنکھوں سےمماثلت رکھتی ہے۔

کیڑے مکوڑوں کے بصری نظام سے متاثر ہو کر تیار کی جانے والی اس مصنوعی آنکھ کے بارے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ کیڑے مکوڑوں میں اس قدر پیچیدہ بصری نظام کا ارتقا کس طرح ممکن ہوا۔

اس تحقیق پر کام کرنے والے امریکی سائنسدان پروفیسر لُیوک ِلی کا کہنا ہے کہ ’حشرات الارض میں بصری نظام محض ایک خلیے سے شروع ہو کر بتدریج ایک بہترین شکل اختیا ر کر لیتا ہے۔ ’ان کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے وہ معلوم کرنا چاہتے تھے کہ حشرات الارض کی آنکھو ں میں قدرت کس طر ح تہہ در تہہ ایک ایساپیچیدہ نظا م تیا رکردیتی ہے جو مکمل طور پر نقص سے پاک ہو تا ہے۔

حشرات الارض کی آنکھیں سینکڑوں ننھے ننھے عدسوں سے ڈھکے ہو ئےخانوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ مثال کے طو ر پر کابلی مکھی یا سنجاقک کی آنکھ میں اس قسم کےتیس ہزارخانے موجود ہوتے ہیں۔

تحقیق میں استعمال کی جانے والی آنکھ مکھی کی آنکھ سے مشابہہ ہے اور ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد مسدسی عدسوں پر مشتمل ہے۔ جبکہ یہ جسامت میں ایک سوئی کے نا کے سے زیادہ بڑی نہیں۔ فی الحال یہ مصنوعی آنکھ کسی ڈیجیٹل آلے سے منسلک نہیں تاہم اس کے مؤجد امریکی سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس مصنوعی آنکھ کو آگے چل کر ڈیجیٹل آلا ت سے جوڑا جا سکے گا جس سے سرویلنس یا نگرانی کے حوالے سے حیران کن ترقی متوقع ہے۔ محققین کاخیال ہے کہ یہ تحقیق آگے چل کر نابیناؤں کے لیئے مصنوعی پردۂ بصارت یا شکبیہ تیار کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکہ کے فوجی تحقیقی گروپ ایڈوانس ریسرچ پروجیکٹ ایجینسی نے مصنوعی آنکھ کی ایجا د میں گہر ی دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیئے سرمایہ فرا ہم کیا ہے۔

اسی بارے میں
نئے جین کی دریافت
08 November, 2004 | نیٹ سائنس
انسانی جلد کے رنگ کا راز
19 December, 2005 | نیٹ سائنس
مشتری کی رنگین تصاویر جاری
31 March, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد