BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 10:04 GMT 15:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی جلد کے رنگ کا راز
زیبرا مچھلی
زیبرا مچھلی کی جلد کی جنیاتی ساخت انسانی جلد سے ملتی جلتی ہے
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ زیبرا مچھلی کے جلد کے خلیوں کے مطالعہ سے انسانی جلد کے رنگ کا راز جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

پین سٹیٹ یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ جین میں معمولی ردو بدل جلد کا رنگ متعین کرنےمیں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنس نامی رسالے میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے اس بات کی مزید وضاحت ہو سکتی ہے کہ یورپی ممالک میں رہنے والوں کا رنگ افریقہ میں رہنے والی کی نسبت ہلکا کیوں ہوتا ہے۔

اس تحقیق کی روشنی میں جلد کے کینسر کے علاج کےسلسلے میں مزید طریقے سامنے آنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی جلد کو نقصان پہنچائے بغیر اس کے رنگ کو تبدیل کرنے کے لیے رنگ ہلکا کرنے والے سخت کیمیکل کو استمال کرنے کے حوالے سے بھی نئے طریقے سامنے آسکتے ہیں۔ انسانی جلد اور اس کے رنگ کی جینتیاتی ساخت حیاتیاتی رازو ں میں سے ایک ہے تاہم انسانی جلد کے رنگوں میں فرق کے ذمہ دار بہت سے جین ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

دوران تحقیق پین سٹیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک جین ،جسے ٹیم نےSLC24A5 کا نام دیا، دریافت کیا۔ اس جین کے بارے میں پہلے یہ معلوم نہیں تھا کہ جلد کے رنگ میں اس کا بھی کوئی کردار ہے۔

جلد کے حوالےسے تحقیق کے لیے زیبرا مچھلی آئیڈیل تصور کی جاتی ہے کیونکہ اس کی جلد کی ساخت کسی قدر انسانی جلد کی ساخت سے ملتی جلتی ہے۔

زیبرا مچھلی پر تحقیق کرنے والے محققین نے پتہ لگایا کہ زیبرا مچھلیوں میں انسانی پگمنٹ سیل کی طرح کے دانے ہوتے ہیں جنہیں Melanosomes کہا جاتا ہے۔ زیبرا مچھلی کی ایک قسم گولڈن فش میں عام مچھیلوں کی نسبت ان دانوں کی تعداد کم، ہلکی اور ذرا چھوٹی دیکھی گئی۔

محققین نے اس بات کو بھی محسسو س کیا کہ جلد کا ہلکا رنگ SLC2A5 نامی جین میں تغیر سے پیدا ہوا جس نے جلد میں پروٹین بننے کاعمل ختم کر دیا۔

گولڈن فش کی جلد میں پروٹین کی مقدار شامل کرنے سے اس کا رنگ گہرا ہو گیا۔ اگلے مرحلے پر سائنسدانوں نے انسانی جینز (genome) سے حاصل نتائج کا تجزیہ کیا اور اس میں بھی اسی قسم کی بات محسوس کی۔

انسانوں کی اکثریت SLC24A5 نامی جینیاتی ساخت رکھتی ہے لیکن یورپ سے تعلق رکھنے والوں میں جلد کی جنیاتی ساخت قدرے مختلف ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر مارک شریور کہتے ہیں کہ’ ہم انسان کے جنیاتی اور ارتقائی بناوٹ کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ انسانی جسم کے حصوں جیسے آنکھ ، بال اور جلد کے رنگ کی بنیادی خصوصیات کو جانے بغیر محض انسانی جین کی مدد سے پیچیدہ بیماریوں کے بارے میں معلوم نہیں کرسکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ زیبرا مچلھی کی جلد کے رنگ کے تجربے سے پیچیدہ جلدی بیماریوں کے بارے میں جاننے میں مدد ملےگی۔

برطانیہ کے کینسر ریسرچ کے ادارے کی ڈاکٹر ایما کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج حوصلہ افزا نہیں کہ ان بنیاد پر جلد کے کینسر کے حوالے سے کسی پیش رفت کی امید لگائی جائے۔ خاص کر یورپی ممالک کے لوگو ں میں جلد کے مختلف ہونے کے حوالے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
کلوننگ سے تیس انسانی جنین تیار
12 February, 2004 | نیٹ سائنس
انسانی دماغ میں بھنگ
23 June, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد