BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 February, 2004, 21:39 GMT 02:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انسانی دماغ بینک میں رکھے جائیں گے
انسانی دماغ
چینی باشندوں کے دماغ کے سائنسی مطالعے کے لیے انسانی دماغوں کا ایک بینک قائم کیا جارہا ہے۔

ہانگ کانگ اور چین کے محقیقین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ چینی عوام کو اس بات پر قائل کرسکیں گے کہ وہ چینی باشندوں کے دماغ کے بارے میں مطالعے اور تحقیقی کے لیے اپنے دماغ اس بینک کو عطیہ کردیں۔

مغرب میں قائم انسانی دماغ کے بینکوں میں چینی عوام کے دماغوں پر تحقیق کے لیے خاطر خواہ دماغ موجود نہیں ہیں۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مختلف نسلوں کے درمیان موجود تفریق کو سمجھنے کے لیے سائنسدانوں کے مددگار و معاون ثابت ہوگا اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے بھی مدد دے گا۔

تاہم چینیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ موت کے بعد آخری رسومات انسانی جسم کی ثابت و سالم حالت میں ہی ادا کی جائیں۔

چینیوں کی اکثریت کا یہی خیال اس نئے منصوبے کے لیے مشکل ثابت ہوگا۔

ایک بیان میں ہانگ کانگ یونیورسٹی نے کہا ’انسانی دماغوں کے مغربی بینکوں میں چینی عوام کے دماغوں پر تحقیق کے لیے خاطر خواہ دماغ موجود نہیں ہیں۔ ایسے میں جبکہ مغرب میں انسانی دماغوں پر کی جانے والی تحقیق بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، ہمیں چینی دماغوں پر تحقیق کرنے کے لیے چینی باشندوں کے دماغوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔‘

دماغ کو انسانی جسم کا آخری مورچہ قرار دیا جاتا ہے۔ انسانی سوچ اور جذبات کی بعض پیچیدگیاں اور مرکزی اعصابی نظام کو نقصان پہنچانے والے بعض بیماریاں اب تک مکمل طور نہیں سمجھی جاسکی ہیں۔

امریکہ و یورپ میں اس بارے میں کی جانے والی تحقیق پر کثیر سرمایہ اور وقت صرف کیا جارہا ہے اور انسانی دماغ پر تحقیق کے لیے دماغ کے کئی بینک بھی قائم کیے جاچکے ہیں۔

لیکن اب ہانگ کانگ اور چین کے حنان صوبے میں قائم کیا جانے والا یہ بینک اس لحاظ سے قدرے مختلف ہوگا کہ یہ چینی دماغوں کا ایک ذخیرہ جمع کرنے کی ایک کوشش ہوگا۔

اس بینک میں اپنے دماغ عطیہ کرنے والوں کی مکمل طبّی معلومات اور نفسیاتی خاکے بھی ذخیرہ کیے جائیں گے۔

ان میں سے بعض نفسیاتی اور بعض ذہن پیمائی کے مختلف تجربات سے بھی گزارے جائیں گے۔ اس طرح کی معلومات تو اب تک مغربی مالک میں قائم انسانی دماغ کے بینکوں میں بھی حاصل نہیں کی جاسکی ہیں۔

انسانی دماغ کا یہ مجوزہ بینک صوبہ حنان کے ژیانگیا میڈیکل اسکول اور فیکلٹی آف میڈیسن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں قائم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد