کمپیوٹراب انسانی خیالات پڑھےگا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مفلوج ہونے والے ایک شخص کے دماغ میں ایک ’چپ‘ نصب کی گئی ہے جو اس کے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ سکے گی۔ یہ ’چپ‘ مذکورہ شخص کے دماغ میں پیدا ہونے والے خیالات کو پڑھ کر اسے ایک کمپیوٹر پر ظاہر کرے گی جس سےاسے روزمرہ کے کام سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔ جیسے ہی وہ شخص کوئی کام سر انجام دینا چاہے گا، کمپیوٹر ’ کرسر‘ کو سکرین پر موجود متعلقہ آئیکون پر لے جائے گا۔ اس ایجاد کی مدد سے مریض ٹی وی کھول سکے گا ، اسے بند کر سکے گا، چینل تبدیل کر سکے گا اور اس کی آواز میں ردوبدل کر سکے گا۔ میتھیو نیجل نامی مریض پر یہ آپریشن امریکہ میں کیا گیا۔ بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ مفلوج افراد کی بحالی کی کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔ | اسی بارے میں رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟27 March, 2005 | نیٹ سائنس دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات15 January, 2005 | نیٹ سائنس کیا عقیدہ تکالیف کو کم کرتا ہے13 January, 2005 | نیٹ سائنس دو زبانیں بولو، دماغ کو بچاؤ17 June, 2004 | نیٹ سائنس جسم میں چِپ لگ سکتی ہے06 July, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||