BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 March, 2005, 08:53 GMT 13:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رنگ کیوں نظر آتے ہیں؟
امریکی سائنسدانوں
دو ہزار میں ایک اس غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہوتا ہے
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اب یہ بتا سکتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہندسے پڑھتے وقت رنگ کیوں دکھائی دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر دو ہزار انسانوں میں ایک اس غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہوتا ہے جس میں تمام حسیات ایک دوسرے کے ساتھ مل جاتی ہیں۔ کچھ لوگوں کو موسیقی سنتے وقت رنگ نظر آتے ہیں اور کچھ ایسے لوگ ہیں الفاظ کو ’چکھ‘ سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کلی فورنیا سان ڈیگو کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی دریافت سے ان خیالات کو تقویت ملی ہے کہ ایسی حالت تب پیدا ہوتی ہے جب دماغ کے ساتھ منسلک حصے دوسری حسیاتی معلومات کی تشکیل میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ حالت اس وقت پیدا ہو سکتی ہے جب بچہ ماں کے رحم میں دماغ کے ان حصوں اور اعصاب کے درمیان تلعق بنانے میں ناکام رہا ہو۔

مثال کے طور پر ایک شخص جو اس حالت سے دوچار ہو اسے سیاہی میں لکھا ہوا 5 کا ہندسہ دیکھنے پر لال رنگ نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دماغ میں لال رنگ میں امتزاج کرنے والا حصہ ہندسوں کی پہچان کرنے والے حصے کے ساتھ متحرک ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد