BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 March, 2005, 02:13 GMT 07:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قہقہے گردش خون کے لیے مفید
News image
روزانہ پندرہ منٹ کے قہقہے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں نے تحقیق کے ذریعے پتہ لگایا ہے کہ قہقہے لگانے سے انسانی جسم میں خون کی گردش کا نظام بہتر ہو جاتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

امریکی شہر بالٹی مور کی یونیورسٹی میری لینڈ سکول آف میڈیسن میں تحقیق کاروں نے پتہ چلا ہے کہ قہقہے خون کی شریانوں کو مضبوط کرتی ہیں جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق مزاحیہ فلمیں دیکھنے سے صحت اچھی ہوتی ہے ۔تناؤ کی کیفیت گردش خون میں رکاوٹ بنتی ہے۔ تحقیق کاروں نے بیس صحت مند افراد پر تحقیق کی جس سے یہ پتہ چلا ہے کہ قہقہے انسانی صحت کے لیے مفید ہیں۔

اس تحقیق میں شامل لوگ تمباکو نوشی سے پرہیز کرتے تھے اور ان سب کی عمریں تینتیس سال سے کم تھیں۔

تحقیق کاروں کی ٹیم کے سربراہ مائیکل ملر کے مطابق ایک ہفتے میں تین بار آدھے گھنٹے کی ورزش اور روزانہ پندرہ منٹ تک قہقے دل کی بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ زندگی میں مثبت رویوں سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد