BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 11:54 GMT 16:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب دل حقیقیت میں ٹوٹ سکتا ہے
بری خبر
دباؤ کے نتیجے میں ہونے والا نقصان عارضی ہوتا ہے اور چند ہفتوں میں صحیح ہو جاتا ہے
ایک نئی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ اچانک کسی بری خبر کا سننا درحقیقت دل توڑ سکتا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے بتایا ہے کہ اگر کسی شخص کو اچانک بری خبر سنائی جائے تو دباؤ کے نتیجے میں اس کے دل کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

یہ تحقیق’نیو انگلینڈ‘ نامی طبی جریدے میں شائع کی گئی ہے اور اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ کیفیت پر دل کے دورے کا شائبہ بھی ہو سکتا ہے۔

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ ٹوٹے دل جڑ سکتے ہیں۔ دباؤ کے نتیجے میں ہونے والا نقصان عارضی ہوتا ہے اور چند ہفتوں میں صحیح ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران انیس مریضوں کا معائنہ کیا گیا جو کہ دل میں تکلیف، سینے میں درد اور سانس رکنے کے عارضے کی شکایت لے کر ہسپتال آئے تھے۔ان مریضوں میں زیادہ تر بوڑھی خواتین شامل تھیں۔

جب ان مریضوں کا معائنہ کیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ نہ ہی ان کی شریانوں میں کسی قسم کی رکاوٹ ہے اور نہ ہی دل کے دورے کی کوئی اور علامت موجود ہے۔

مزید جانچ سے پتہ چلا کہ ان تمام مریضوں کے خون میں ’سٹریس ہارمون‘ کی مقدار بہت زیادہ ہے۔ یہ مقدار دل کے عام مریض سے چونتیس گنا زیادہ پائی گئی۔ان تمام مریضوں کا دل اس دباؤ کے نتیجے میں عام حالات سے زیادہ کام کر رہا تھا۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ’سٹریس ہارمون‘ دل کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کی زیادتی کے نتیجہ میں دل کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔

ان تمام مریضوں کو دل کی تکلیف کی شکایت سے چند گھنٹے قبل شدید جذباتی دھچکا پہنچا تھا۔ آدھے سے زیادہ مریضوں نے کسی قریبی رشتہ دار کی وفات کی خبر سنی تھی یا وہ خود کسی ایسے واقعے کا شکار ہوئے تھے جس نے ان کے اعصاب کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ تمام مریض مناسب علاج کے بعد دو ہفتے کے اندر تندرست ہو گئے اور ان کے معائنہ سے یہ سامنے آیا کہ ان کا دل مکمل طور پر صحیح ہو چکا ہے جبکہ دل کے دورے کے نتیجے میں دل کے پٹھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے اسے مکمل طور پر پورا ہونے میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں اور بعض اوقات دل بالکل تندرست بھی نہیں ہوتا۔

تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ بات مبہم ہے کہ ’سٹریس ہارمون‘ کس طرح دل کو نقصان پہنچاتے ہیں اور وہ اس سلسلے میں مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

دلکس کادل مضبوط؟
عورتوں کا دل مردوں سے زیادہ مضبوط ہے۔
وائیلنسُر کریں بیمار
ریاض موسیقاروں کے اعصاب کے لئے مفید نہیں
دل کی دشمن جین
ایک نئی جین جو ہارٹ اٹیک کی وجہ ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد