ہارٹ اٹیک کی ذمہ دار جین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدانوں نے ایک جین کی نشاندہی کر لی ہے جو ان کے بقول ہارٹ اٹیک یا حرکت قلب بند ہوجانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سائسندانوں نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ عارضِہ قلب میں مبتلا ہوتے ہیں ان کی جینز میں ایک خاص قسم کی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دل کو خون لیجانی والی شریانوں میں ورم یا سوجن جینز کی وجہ سے ہی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ہارٹ اٹیک واقع ہوتا ہے۔ جاپان میں ہونے والی اس تحقیق کے بعد جاپانی سائنسدانوں کو قوی امید ہے کہ ان کی اس دریافت سے دل کی بیماریوں کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔ اس تحقیق میں امراض قلب میں مبتلا دو ہزار چھ سو افراد کے ڈی این اے کے نمونوں سے حاصل کردہ نتائج کا مشاہدہ کیا گیا۔ پھر ان نتائج کا موازنہ تقریباً اڑہائی ہزار صحت مند افراد سے حاصل کردہ ڈی این اے کے نمونوں سے کیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||