BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 19:51 GMT 00:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انجائینا کا علاج، تھر تھراتی پتلون
مریض
ایک مریض وہ پتلون پہنے ہوئے ہے جو انجائینا کے علاج میں مدد دیتی ہے
برطانیہ میں انجائنا کے کچھ مریضوں کا علاج ایک انوکھے انداز سے کیا جا رہا ہے ۔اس طریقہ علاج کو انہانسڈ اکسٹرنل کاونٹر پلسیشن یا ای ای سی پی کہا جاتا ہے اور اس میں ’تھر تھراتی ہوئی پتلون’ استعمال کی جاتی ہے۔

انجائنا کے درد کی وجہ شریانوں کا آدھا یا پورا بند ہوجانا ہے، جس کے باعث دل کو آکسیجن اور غذائیت نہیں ملتی۔ انجائنا کے روائتی علاج میں دوا اور سرجری کے ذریعے دل کی طرف خون کو بڑھانے میں مدد دی جاتی ہے جس سے دوران خون نارمل ہو جاتا ہے۔

اس نۓ علاج میں بلڈ پریشر ناپنے والے آلے جیسی ہوا بھرنے والی پٹیاں مریض کی پنڈلیڑ ران اور کولھوں پر رکھ دی جاتی ہیں اور مریض کے دل کی طرف خون کو دھکیلا جاتا ہے۔ یہ پٹیاں ہوا بھرنے اور نکالنے سے تھر تھراتی ہیں اور خون کو دل کی طرف دھکیلتی ہیں ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جن مریضوں کو روائتی دوا سے آرام نہیں ملتا ان کے لئے کپکپاتی پتلون مفید ثابت ہو گی۔ یہ علاج سات ہفتوں پر مشتمل ہے اور مریضوں کو ہر ہفتے پانچ بار ایک گھنٹہ کے لیے اس ’پتلون’ کو پہننا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر کرس موسلی جو ایک ماہر امراض قلب ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پچھلے اٹھارہ مہینوں میں تقریباً تیس مریضوں کا علاج کیا ہے اور ان میں سے زیادہ تر کو فائدہ پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد