BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 May, 2004, 03:45 GMT 08:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دکھی دلوں کا نیا علاج
News image
ایسے مریض جو طویل عرصے سے دل کے عارضے کا شکار ہیں اب نئے پیس میکر کی مدد سے لمبی زندگی جی سکتے ہیں۔

امریکہ میں ہونے والے ایک تجربے میں جس میں ڈیڑھ ہزار لوگوں کا جائزہ لیا گیا، یہ انکشاف ہوا کہ جن لوگوں میں یہ نیا پیس میکر لگایا گیا انہیں زیادہ ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی اور ان کے مرنے کا اندیشہ بھی نسبتاً کم ہے۔

برطانیہ میں ایک اندازے کے مطابق نو لاکھ افراد طویل مدت سے دل کے عرضے میں مبتلا ہیں۔

عام طور پر انسانی جسم میں دل برقی لہروں کے وجہ سے دھڑکتا ہے اور ایک صحت مند دل میں یہ لہریں ایک یکساں تال سی پیدا کرتی ہیں جس کی وجہ سے دل پورے جسم میں خون پہنچا نے کا کام کر پاتا ہے۔

تاہم کچھ مریضوں میں دل کے عارضے کے سبب کچھ پٹھے مردہ ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ برقی لہریں دل میں اس طرح نہیں دوڑتیں جس طرح انہیں دوڑنا چاہیے۔چنانچہ دل کی دھڑکن نارمل نہیں ہوتی اور دل پوری توانائی کے ساتھ خون کو جسم کے مختلف حصوں میں نہیں پہنچا پاتا۔

نیا پیس میکر دراصل بازو میں لگایا جاتا ہے اور ایک تار کے ذریعے اس کو دل کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد