| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
دل کے علاج کا نیا طریقہ
ڈاکٹروں نے دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس میں مریض کے خلیے استعمال کر کے والؤ تیار کئے جاتے ہیں جنہیں دل کے خراب والؤز کی جگہ لگا دیا جاتا ہے۔ جرمنی کے سرجنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس نئے طریقہ سے تیس افراد کا علاج کر چکے ہیں جو مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے پلاسٹک اور دھات کے بنے ہوئے والؤ کا استعمال کیا جاتا تھا۔ امیرکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی اورلینڈد امریکہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں جرمنی کے سرجنوں نے کہا کہ اس طریقے سے مریض جلد صحت یاب ہوجاتا ہے اور مریض کا بدن آسانی سے خلیے قبول کر لیتا ہے۔ جرمنی کے ایک ہسپتال میں سرجن ، مریض کی ٹانگ سے شریان نکال کر اس سے والؤ تیار کرتے ہیں۔ کسی مردے یا جانور کے والؤ کو ایک طرح کے سانچے کے طور پر استعمال کیا جا ہے اور شریان کے خلیوں کو اس کے اوپر چڑھا کر والؤ تیار کرلیا جاتا ہے۔ سرجنوں کا کہنا ہے نئے طریقے سے جن لوگوں کا علاج کیا گیا ہے وہ ان مریضوں سے بہتر حالت میں ہیں جن کا روایتی طریقے سے علاج کیا گیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||