اصلی دہی محبت کو ممکن بناتا ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کے اصلی دہی سانس کی بدبو کو کم کرتا ہے اور دانتوں اور مسوڑھوں کو خرابی سے بچاتا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کو یہ شکایت ہے کہ ان کی سانس یا دہانے کے منہ کی بدبو کی وجہ سے لوگ ان کی قربت سے گریز کرتے ہیں انہیں اصلی دہی استعمال کرنا چاہیے کیونہ اس سے قربت کے امکان بڑھ سکتے ہیں۔ جاپانی محققین کا کہنا ہے کہ بازار میں اب میٹھے اور مختلف ذائقوں والے جو دہی اب عام ملتے والے ان کے مقابلے میں اصلی دہی انسانی جسم میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کے اس عنصر کو کم کرتا ہے جس سے سانس میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ دانتوں کے بارے میں تحقیق پر ایک عالمی کانفرنس کے دوران پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اصلی دہی میں کام وہ بکٹیریا کرتے ہیں جو اصلی دہی کا بنیادی عنصر ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں چوبیس رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ان رضاکاروں کو دو ہفتے تک اصلی دہی پنیر یا اس طرح کو کوئی بھی دوائی استعمال نہیں کرنے دی گئی جو اس طرح کی کسی بھی شکایت کے لیے ہو۔ اس کے بعد ان کے تھوک اور منہ و زبان میں موجود نمی کے نمونے حاصل کیے گئے اور ان میں بدبو وار ہائیڈروجن سلفائیڈ کی مقدار کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد ان رضاکاروں کو چھ ہفتے تک روزانہ کھانے کی دوسری اشیا کے ساتھ نوے گرام دہی پر رکھا گیا اور اس کے بعد ان کے تھوک اور منہہ میں موجود لعاب کے نمونے لیے گئے اور دونوں کا مقابلہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ کہ ہائیڈروجن سلفائیڈ کا عوصر دہی کے استعمال کے بعد اسی فی صد کم ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ دانتوں پر جمنے والے مادے، مسوڑھوں، کھوڑوں کی بیامریاں بھی دہی استعمال کرنے والوں میں کم پائی گئیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||