BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 May, 2004, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دانت اگائے جا سکیں گے
دانت
جاندار دانت مسوڑوں کے لئے مصنوعی دانتوں سے زیادہ مفید ہیں
جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب نئے متبادل دانت نکل سکیں گے جس کے باعث مصنوعی دانتوں کا استعمال ختم ہو جائے گا۔

لندن کے کنگز کالج کو پانچ لاکھ پاؤنڈ کی رقم دی گئی ہے تاکہ وہ سٹیم سیلز کی مدد سے منہ میں نئے دانت اگانے کی ٹیکنالوجی کو عملی جامہ پہنا سکے۔

کنگز کالج لندن کی قائم کردہ کمپنی ’اوڈونٹِس‘ امید کر رہی ہے کہ وہ چوہوں پر اس تحقیق کے تجربات کے بعد آئندہ دو برس میں انسانوں پر آزمائشی تجربات کا آغاز کرے گی۔

سٹیم سیلز کو دانتوں میں نمو پذیر کئے جانے کے بعد انہیں مریض کے منہ میں لگایا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس عمل کے بعد متبادل نئے دانت دو ماہ میں پوری طرح نکل آئیں گے۔

تاہم اس ٹیکنالوجی اور سہولت کے عام لوگوں تک پہنچنے میں پانچ برس لگ سکتے ہیں۔

برطانوی لوگ پچاس سے زائد برس کی عمر کو پہنچ جانے کے بعد اوسطاً بارہ دانت کھو چکے ہوتے ہیں۔

لندن کنگز کالج کے ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ میں جاری اس تحقیق کے پیچھے پروفیسر پال شارپ کی کوششیں کارفرما ہیں جو اس نئی تکنیک کے جینیاتی پہلو پر تحقیق کر رہے ہیں۔

پروفیسر پال شارپ کے بقول اس ٹیکنالوجی کا اہم فائدہ یہ ہے کہ ایک جاندار دانت مصنوعی دانت کی نسبت اپنے آس پاس کے ٹِشوز کی زیادہ بہتر طریقے سے حفاظت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چبانے کے عمل کے دوران دانت حرکت بھی کرتے ہیں اور اسی باعث آس پاس کے مسوڑوں اور دانتوں کی صحت بحال رہتی ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نصب کئے جانے والے جاندار دانتوں پر بھی اتنا ہی خرچہ آئے گا جتنا مصنوعی طریقے سے لگائے گئے دانتوں پر آتا ہے یعنی ڈیڑھ سے دو ہزار پاؤنڈ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد