BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 November, 2004, 15:58 GMT 20:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے جین کی دریافت
 اندھاپن
اندھےپن کی وجہ بننے والے ایک نئے جین کی دریافت ہوئی ہے
برطانوی سائنسدانوں کے مطابق اندھے پن کی وجہ بننے والے ایک نئےجین کی دریافت سے ہزاروں لوگوں کی بینائی بچائی جا سکے گی۔

لیڈز یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے اس عیب دار ڈی این اے کوڈ کا پتہ چلایا ہے جو کہ پردہ بصارت کی ایک موروثی بیماری کا باعث ہے۔

اس ٹیم کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ڈاکٹروں کو آنکھ میں موجود خون کے خلیوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہونے والے اندھے پن کو سمجھنے اور اس کے علاج میں مدد ملے گی۔

یہ تحقیق انسانی جینیات سے متعلق ایک امریکی جریدہ میں شائع ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں نے اس سلسلے میں FEVR نامی موروثی بیماری کے شکار لوگوں کا مطالعہ کیا۔

اس بیماری میں آنکھ میں موجود خون کے خلیات کی بڑھوتری عام انداز سے نہیں ہوتی جس کے نتیجے میں مریض اندھے پن کا شکار ہو جاتا ہے۔

سائنسدان پہلے ہی کروموسوم 11 کے ایک جین کی نشاندہی کر چکے ہیں جوFEVR کا سبب بنتا ہے۔

لیکن لیڈز یونیورسٹی کے ڈاکٹر کارمل ٹومز اور ان کے ساتھیوں کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ یہ جین FEVR کی تمام اقسام کی وجہ نہیں ہے۔ مزید تحقیق
سے مزید ایک جین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو کہ باقی کی اقسام کا باعث ہے۔

تحقیق کرنے والوں کے مطابق اگرچہ یہ ایک بہت کم پائی جانے والی بیماری ہے لیکن اس دریافت کے نتائج بہت دور رس ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ اس دریافت سے ذیابیطس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے اندھے پن اور عمر کے ساتھ ساتھ کم ہونے والی بینائی جیسی بیماریوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔ یہ دونوں بیماریاں مغربی دنیا میں اندھے پن کی بنیادی وجوہات ہیں۔

مورفیلڈ ہسپتال کے ڈاکٹر اینڈریو ویبسٹر نے کہا کہ’ یہ ایک اہم دریافت ہے کیونکہ اس دریافت سے اندھےپن کی وجوہات کی نشاندہی ہوئی ہے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد