امریکی انتخابات سائنسی موڑ پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری نے کہا ہے کہ وہ صدر بن کے سٹیم سیل پر تحقیق کی اجازت دی دیں گے۔ جان کیری نے کہا ہے کہ وہ صدر بن کر سٹیم سیل پر موجودہ پابندیوں کو ختم کر دیں گے۔سٹیم سیل ریسرچ ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہو گی۔ سائنسدانوں کا خیال کہ انسانی جسم کی تشکیل دینے والے سٹیم سیلز کو ترقی دے کر ہڈیوں ، دانتوں کی نئے سر ے سے نشم و نما کی جا سکتی ہے ۔ سٹیم سیلز ریسرچ امریکی انتخابات میں ایک اہم موضوع بن کر ابھرا ہے اور اس ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوارں میں اختلافات توقعات سے زیادہ ہو گئے ہیں ۔ صدر جارج بش اور کئی دوسرے امریکیوں کا خیال ہے کہ انسان ایک ایمبریو کا اگلا مرحلہ ہوتا ہے اور ایمبریو کو سائنسی تحقیق کے لیے استعمال کرنا اور اس کے بعد اس کو ضائع کرنا انسانی قتل کر مترادف ہے۔ حال ہی میں وفات پانے والے امریکی اداکار کرسٹوفر ریو نےجو سپرمین کے کردار کی وجہ سے مشہور تھے، سٹیم سیل ریسرچ پر لگائی گئی پابندیوں اٹھانے کے لیے تحریک چلا رہے تھے۔ کرسٹوفر ریو گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے ریڑہ کی ہڈی کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جان کیری نے کہا ہے کہ صدر بش نے انسانی سیل کی تحقیق پر پابندی لگا کر سائنسدانوں کے ہاتھ باندھ دیے ہیں جان کیری نے کہا کہ صدر بش نے سائنس کی ترقی کے راستے میں روکاوٹیں کھڑی کی ہیں اور وہ صدر بن کر دوبارہ سائنسی تحقیق میں امریکہ کو دوبارہ صف اول میں لے آئیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||