پاکستان نے یوریشیا کپ جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابوظہبی میں پاکستان اے کے کپتان حسن رضا کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے انڈیا اے کو چھتیس رن سے شکست دے کر یوریشیا کرکٹ سیریز جیت لی ہے۔ فائنل میچ میں پاکستان اے نے انڈیا اے کو فتح کے لیئے 289 رن کا ہدف فراہم کیا تھا مگر انڈیا اے کی پوری ٹیم 252 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان اے کی اننگز کی خاص بات کپتان حسن رضا اور مصباح الحق کی عمدہ بلے بازی تھی۔ حسن رضا نے ایک سو بارہ گیندوں پر ایک سو چھ رن کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ مصباح الحق نے بھی تہّتر رن کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ایک مرحلے پر پاکستان کے تین کھلاڑی صرف اٹھاسی کے مجموعی سکور پر پویلین میں واپس جا چکے تھے لیکن حسن رضا نے مصباح الحق کے ہمراہ چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوّہتر رن بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔ 289 رن کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا اے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور بیالیس کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ تاہم ونو گوپال راؤ اور سوڈھی کی ایک سو سنتالیس رن کی عمدہ شراکت کی بدولت ایک مرتبہ انڈین ٹیم میچ میں واپس بھی آئی لیکن بقیہ انڈین بلے باز پاکستانی بالروں کے سامنے جم کر نہ کھیل سکے اور انڈیا کے آخری چھ کھلاڑی ٹیم کے سکور میں صرف چالیس رن کا اضافہ کر سکے۔ انڈیا اے کی جانب سے ونو گوپال راؤ انہّتر جبکہ سوڈھی ستّر رن بنا رک نمایاں رہے۔ پاکستان اے کے سپن پالر منصور امجد نے اڑسٹھ رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ عمرگل نے تین، یاسر عرفات نے دو جبکہ سمیع اللہ خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ یاد رہے کہ پول میچ میں انڈیا اے نے پاکستان اے کو شکست دی تھی۔ | اسی بارے میں ’جیتنے کی کوشش کریں گے‘22 April, 2006 | کھیل بھارت: سینئر کرکٹ سیریز میں فتح30 April, 2006 | کھیل کرکٹ: ماضی کے سٹار ابو ظہبی میں29 April, 2006 | کھیل پاکستان کی 51 رنز سے شکست19 April, 2006 | کھیل پاکستان کی 6 وکٹوں سے جیت 18 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||