پاکستان کی 6 وکٹوں سے جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابو ظہبی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے 198 رنز کا ٹارگٹ چار وکٹوں پر حاصل کر کے بھارت کوآسانی سے شکست دی۔ پاکستان نے48.3 اوور میں 201 رنز بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے ناٹ آؤٹ کھلاڑیوں میں سے نائب کپتان یونس خان کے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمران فرحت، شعیب ملک، انضمام الحق اور محمد یوسف شامل ہیں۔عمران فرحت نے تیس رنز بنائے اور انہیں آگارکر نے بولڈ کیا۔ شیعب ملک دسویں اوور میں شری سنتھ کی گیند پر ڈراوڈ کے ہاتھوں سلپ میں کیچ ہوئے۔ انہوں نے بارہ رنز بنائے۔ کپتان انضمام الحق نے 40 رنز بنائے۔ وہ پوار کی گیند پر وینوگوپال راؤ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انہوں نے یونس خان کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کی شراکت میں 86 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی محمد یوسف تھے جو صرف ایک رنزبنا کر اگرکار کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے قبل انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم مقررہ پچاس اوور میں 197 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور وینو گوپال راؤ نے کیا جنہوں نے اکسٹھ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ انڈیا کے چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی طرف سے راہول ڈراوڈ اور رابن اتھپا نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اتھپا آٹھویں اوور میں نوید الحسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ڈراوڈ رن آؤٹ ہو گئے۔ یوراج سنگھ راؤ افتخار کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے آؤٹ ہوئے اور اس کے کچھ ہی دیر بعد عرفان پٹھان بھی رن آؤٹ ہو گئے۔ سریش رائنا نے چالیس رن بنائے اور انہیں شاہد آفریدی نے رن آؤٹ کیا اور پھر دھونی کو شعیب ملک نے بولڈ کیا۔ انڈیا کے آخری دو کھلاڑی پچاسویں اوور کی آخری دو گیندوں پر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم: انضمام الحق، عمران فرحت، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، محمد آصف، راؤ افتخار، رانا نویدالحسن۔ انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، رابن اتھپا، وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، محمد کیف، سریش رائنا، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، رمیش پوار، اجیت آگرکر، وینوگوپال راؤ، سری سانتھ۔ | اسی بارے میں بدلہ چکانے نہیں جارہے: انضمام15 April, 2006 | کھیل ابوظہبی ون ڈے، ٹیم کا اعلان07 April, 2006 | کھیل اظہر کو اجازت ہے سلیم کو نہیں17 April, 2006 | کھیل بالروں کوکریڈٹ جاتا ہے: انضمام 05 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||