ابوظہبی ون ڈے، ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ابوظہبی میں ہونے والے دو پاک انڈیا ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کی چودہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اٹھارہ اور انیس اپریل کو کھیلے جانے والے ان دو میچوں میں سے پہلے میچ کی آمدنی زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے دی جائے گی جبکہ دوسرے میچ کی آمدنی دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہو گی۔ آؤٹ آف فارم بیٹسمین سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ ارشد خان، عمر گل اور سری لنکا کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں شامل آف سپنر طاہر خان بھی اس ٹیم میں جگہ حاصل نہیں کر سکے۔ پاکستان کی ٹیم سولہ اپریل کو ابو ظہبی جانے کے لیئے روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم انضمام الحق(کپتان)،یونس خان (نائب کپتان)،محمدیوسف، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل(وکٹ کیپر)،شعیب ملک، عمران فرحت، فیصل اقبال،محمد آصف، رانا نوید الحسن، دانش کنیریا، راؤ افتخار اور عبدالرحٰمن پر مشتمل ہے۔ ابو ظہبی ہی میں 22 اپریل سے 5 مئی تک ہونے والے یورو ایشیا کپ کے لیے بھی پاکستان کی چودہ رکنی پاکستان اے ٹیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں متعدد ایسے کھلاڑی ہیں جو وقتاً فوقتاً پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں بھی شامل رہے ہیں۔ یورو ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں اور پول بی میں ہالینڈ، آئر لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل ہے۔ یورو ایشیا کپ کے لیے پاکستان اے کی ٹیم حسن رضا(کپتان)، یاسر حمید، توفیق عمر، محمد حفیظ، بازید خان، مصباح الحق، شاہد یوسف، منصورامجد، ذوالقرنین، طاہر خان، عمر گل، محمد ارشاد، یاسر عرفات اور سمیع اللہ نیازی پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں وقار بالنگ کوچ، ظہیر مینیجر مقرر08 March, 2006 | کھیل ’ایک سیمی فائنل پاکستان میں ہو‘07 March, 2006 | کھیل ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا02 February, 2006 | کھیل فیصل اقبال کی ٹیم میں واپسی25 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||