فیصل اقبال کی ٹیم میں واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کراچی میں ہونے والے پاک بھارت سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ لاہور اور فیصل آباد کے لیے سلیکشن کمیٹی نے پندرہ رکنی ٹیم دی تھی لیکن کراچی کے لیے سولہ رکنی ٹیم دی گئی ہے۔ فاسٹ بالر عمر گل کوٹیم میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین فیصل اقبال سکواڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مبصرین کرکٹ کی رائے میں فیصل اقبال کو شامل کرنے کے در پردہ وجہ انضمام کی مشکوک فٹ نس ہے۔ اگر کراچی ٹیسٹ میچ تک انضمام مکمل فٹ نہ ہو سکے تو ٹیم کو ایک مڈل آڈر بیٹس مین کی ضرورت ہو گی۔ شعیب ملک کو ان کی والد کی وفات کے سبب کراچی ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں نہیں لیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق شعیب کے خاندان کو اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ رھنے کی ضرورت ہے اسی لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ عاصم کمال کو بھی ان کے والد کے بیماری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں عمران فرحت کی شاندار سنچری08 January, 2006 | کھیل غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل عمر گل اور رفعت مہمند کیمپ میں02 January, 2006 | کھیل عبدالرزاق پہلے ٹیسٹ سے باہر28 October, 2005 | کھیل وقار اور وسیم کے بعد کی تیز بولنگ28 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||