اظہر کو اجازت ہے سلیم کو نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی سینئر کرکٹ ٹیم پاکستان کےخلاف چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیئے 22 اپریل کو کراچی پہنچ رہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 23 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد بقیہ تین میچز سیالکوٹ۔ شیخوپورہ اور لاہور میں ہوں گے۔ سیریز میں حصہ لینے والی بھارتی سینئر ٹیم کی قیادت43 سالہ محمد اظہرالدین کر رہے ہیں اور ان کے علاوہ سید کرمانی، منوج پربھارکر، نیان مونگیا، چیتن شرما اور ورکری رامن جیسے سابق کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ اظہرالدین کی پاکستان آمد اس لیئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ ان پر میچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی عائد ہے۔ ان کے علاوہ منوج پربھارکر کو بھی تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔ پاک بھارت سینئر سیریز کا انعقاد کرنے والے پاکستان سینئر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فواد اعجاز کا کہنا ہے کہ اظہرالدین نے تاحیات پابندی کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے اور وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اپنے ملک میں ویٹرنز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک اظہر کے بحیثیت کپتان پاکستان آنے کا تعلق ہے تو بھارتی کرکٹ بورڈ کی اجازت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان پر کسی قسم کا اعتراض نہ ہونے کے بعد ہی انہیں پاکستان کا ویزا جاری کیا گیا ہے۔ سیریز کے لئے بائیس رکنی پاکستانی سینئر ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سلیم ملک کا نام شامل نہیں ہے حالانکہ انہوں نے سیریز میں شرکت کی شدید خواہش ظاہر کی تھی۔ پاکستان سینئر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ معاملات کی تحقیقات کرنے والے جسٹس قیوم رپورٹ کی روشنی میں سلیم ملک پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے کی پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں کھیلنے کی اجازت دے دے تو سلیم کو سینئر ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سیریز کے لیئے پاکستان کی بائیس رکنی ٹیم کا اعلان فی الحال کپتان کی نامزدگی کے بغیر کیا گیا ہے۔ جاوید میانداد نےصرف بھی پہلے میچ میں شرکت کی تصدیق کی ہے اور منتظمین کے مطابق انہیں متعدد کھلاڑیوں کی جانب سے بھاری معاوضے کے مطالبے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔ | اسی بارے میں ’میچ فِکسنگ ختم نہیں ہو سکتی‘17 March, 2004 | کھیل میچ فکسنگ کے انکشافات 25 February, 2004 | کھیل کلب کے لیے کھیلنے دیا جائے:عطاالرحمٰن16 December, 2005 | کھیل ’کھلاڑی گرفتار ہوسکتے ہیں‘18 September, 2005 | کھیل سکینڈلز کرکٹرز کے تعاقب میں 27 January, 2005 | کھیل ’ زندگی تنگ نہیں ہے‘26 July, 2004 | کھیل اظہرالدین: ایک نئے تنازعہ کا آغاز 19 July, 2004 | کھیل ’مقدموں میں مدد ملےگی‘ | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||