BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 July, 2004, 03:06 GMT 08:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ زندگی تنگ نہیں ہے‘

News image
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کومیچ فکسنگ کے الزام میں تاحیات کھیل میں حصہ لینے پر پابندی لگ چکی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کے قضیئے نے ان کی زندگی کو مشکل نہیں بنایا ہے۔

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران انٹرویو میں اظہرالدین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے ساتھ لوگوں کا رویہ آج بھی دوستانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جہاں جاتے ہیں لوگ نہ تو فقرے کستے ہیں اور نہ ہی برا بھلا کہتے ہیں بلکہ اسی طرح محبت سے پیش آتے ہیں جیسے ان کے کھیلنے کے دنوں میں پیش آتے تھے۔

اظہرالدین چار سال قبل ختم ہونے والے کریئر کے بعد اب دوبارہ کرکٹ کے میدان میں نظرآرہے ہیں۔ وہ سری لنکا میں جاری ایشیا کپ کے میچوں پر بھارتی ٹی وی چینل” آج تک،، کے لئے ماہرانہ رائے دے رہے ہیں۔

آئی سی سی نے اظہرالدین کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جانے اور ٹی وی چینل کے لئے ان کی اسٹیڈیم میں موجودگی پرشدید ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن اظہرالدین کو اس کی قطعا پرواہ نہیں ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ٹی وی چینل نے سوچ سمجھ کر ہی انہیں اس کام کے لئے منتخب کیا ہے

اظہرالدین نے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی اچھی لگ رہی ہے اور وہ ایکسپرٹ کے طور پر کام کرکے لطف اندوز ہورہے ہیں،،

اظہرالدین کا کہنا ہے کریئر ختم ہونے کے بعد بھی کرکٹ سے ان کی دلچسپی ختم نہیں ہوئی اگرچہ پورا میچ نہیں دیکھ پاتے لیکن وہ میچ کا کچھ حصہ دیکھ کر خِود کو باخبر رکھتے ہیں۔

کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے لئے اتنا انتظار کیوں کیا؟ اس سوال پر اظہرالدین بولے ” وہ جمنازیم کے اپنے پروجیکٹ میں مصروف رہے اب انہیں بھارتی چینل آج تک نے پیشکش کی جو انہوں نے قبول کی ہے اور وہ اس کے لئے ایشیا کپ کے بعد ہالینڈ میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی ماہرانہ تبصرے کرینگے۔

اظہرالدین نے تاحیات پابندی کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کررکھی ہے لہذا وہ میچ فکسنگ کے معاملے پر زیادہ بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں
مختصر گفتگو میں وہ کہتے ہیں ” انہیں بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ایشیائی کرکٹرز کے ساتھ کوئی سازش ہو۔ وہ اپنے اوپر عائد پابندی کو قسمت کا لکھا قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے سترہ اٹھارہ سال محنت سے کرکٹ کھیلی ان کے ریکارڈ سب کچھ بتادیتے ہیں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اس بارے میں میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق معلوم کرے۔

سابق بھارتی کپتان کو یقین ہے کہ ان کی اپیل کا فیصلہ جلد ہوگا اور ان کے حق میں ہوگا۔

اظہرالدین کے خیال میں بھارتی ٹیم اب زیادہ فٹ اور پروفیشنل ہوگئی ہے اور اس میں ذمہ داری کا احساس بھی نمایاں نظرآتا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

پاکستان ٹیم کے بارے میں اظہرالدین کا کہنا ہے ”باب وولمر کے آنے سے اس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی کیونکہ وہ اخبارات میں پڑھتے رہے ہیں کہ
جاویدمیانداد کے کھلاڑیوں کے ساتھ پرابلم رہے ہیں اور اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے بھی آپس میں اختلافات رہے ہیں لیکن باب وولمر ایک تجربہ کار کوچ ہیں جنہوں نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بہترین ٹیم بنادیاتھا۔

اظہرالدین کے مطابق پاکستان ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے مستقل مزاجی اختیار کرتے ہوئے باب وولمر سے سیکھنا چاہیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد