BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 July, 2004, 22:09 GMT 03:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد اظہرالدین کی واپسی

محمد اظہرالدین
محمد اظہرالدین
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں نظرآرہے ہیں لیکن یہ واپسی کرکٹر کی حیثیت سے نہیں بلکہ تبصرہ نگار کے طور پر ہوئی ہے۔

محمد اظہرالدین ایشیا کپ میں بھارت کے میچوں کا تازہ ترین احوال بھارتی ٹی وی چینل ”آج تک” کے لئے پیش کررہے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان کی اس واپسی پر آئی سی سی خوش نہیں ہے کیونکہ محمد اظہرالدین پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی بناء پر تاحیات پابندی عائد ہے۔

محمد اظہرالدین کی دمبولا کے رانگیری اسٹیڈیم میں موجودگی کو حیرت کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ وہ پریس باکس کے آگے اسٹینڈ میں بیٹھے تھے اور موبائل پربار بار کسی سے بات کررہے تھے، پتہ چلا کہ آج تک چینل کے ناظرین ان کے ماہرانہ تبصرے سن رہے ہیں۔

آج تک چینل کے سربراہ جی کرشنن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اظہرالدین ان کے لئے تبصرے کررہے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد اظہرالدین کا ایکریڈیشن کارڈ اس لئے بنایا گیا ہے کہ ان پر آئی سی سی نے پابندی عائد نہیں کی تھی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ اسے اپنے لئے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا۔

اسی طرح آئی سی سی کے ترجمان نے بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ آئی سی سی کسی بھی ایسے کھلاڑی کو جس پرکرپشن کا الزام ہو میڈیا میں آنے سے نہیں روک سکتی لیکن اس شخص کو ممنوعہ علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہوسکتی۔ ان کا اشارہ ڈریسنگ روم اور پویلین کی طرف تھا۔

تاہم اطلاع یہ ہے کہ بھارت کے دورے پر آئے ہوئے آئی سی سی کے صدر احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو میلکم اسپیڈ اظہرالدین کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کئے جانے اور تبصرے کرنے پر خوش نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد