پاکستان کی 51 رنز سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں انڈیا نے پاکستان کو 51 رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم پینتالیس اوور دو گیندوں میں 218 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ انڈیا نے پچاس اووروں میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 269 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 270 رنز درکار تھے۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق نے اپنی ٹیم کے لیے شاندار 79 رنز بنائے تھے جو بےکار ثابت ہوئے۔ شعیب ملک نے پاکستان کے لیے 45 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے کپتان راہول ڈراوڈ نے 92 رنز بنائے جبکہ وریندر سہواگ نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہندر دھونی نے جارحانہ انسٹھ رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں وریندر سہواگ 73، راہول ڈراوڈ، 92، مہندر دھونی،59،یوراج سنگھ 24، اور رائنا نے چھ رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے رانا نوید الحسن نے دو، محمد آصف اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ پہلا ون ڈے پاکستان نےایک سخت مقابلے کے بعد جیت لیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ کے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ انڈیا نے وریندر سہواگ کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم: عمران فرحت، شعیب ملک، یونس خان، انضمام الحق( کپتان) محمد یوسف، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، محمد آصف، راؤ افتخار، اور رانا نویدالحسن انڈیا کی ٹیم: راہول ڈراوڈ، وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، سریش رائنا، وینوگوپال، مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان، رمیش پوار، اجیت آگرکر، اور سری سانتھ۔ | اسی بارے میں پاکستان کی 6 وکٹوں سے جیت 18 April, 2006 | کھیل ابوظہبی میں فتح ہماری ہوگی: وولمر17 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||