BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 April, 2006, 10:59 GMT 15:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ابوظہبی میں فتح ہماری ہوگی: وولمر
باب وولمر اور انضمام
ہم ان کا ہر شعبے میں مقابلہ کر سکتے ہیں: باب وولمر
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ایک روزہ میچوں میں انڈیا کے فتوحات کے سلسلے کو توڑنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

باب وولمر کا کہنا تھا کہ’یقینی طور پر انڈیا ایک آسان ٹیم نہیں ہے۔ وہ اس وقت بہت اچھا کھیل رہے ہیں تاہم ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو ان کا ہر شعبے میں مقابلہ کر سکتے ہیں‘۔

انڈیا نے اپنے گزشتہ گیارہ ون ڈے میچوں میں سے نو میں فتح حاصل کی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اپنی گزشتہ پانچ میں سے چار ایک روزہ سیریز جیتی ہیں۔

سولہ ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا ابوظہبی سٹیڈیم متحدہ عرب امارات میں شارجہ کے بعد دوسرا مقام ہے جہاں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے اور پاکستانی ٹیم اس میدان پر فتح حاصل کرنے والی پہلی بین الاقوامی ٹیم بننا چاہتی ہے۔

باب وولمر کا کہنا ہے کہ’ ہم یقیناً اپنا نام اس میدان پر پہلے فاتح کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

انڈین کپتان راہول ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ’ انڈیا اور پاکستان کا مقابلہ ہمیشہ کانٹےدار رہا ہے اور یہ دونوں میچ بھی ایسے ہی ہوں گے‘۔

دو ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیئے انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں ابوظہبی پہنچ چکی ہیں۔ پہلا میچ منگل کو جبکہ دوسرا بدھ کو کھیلاجائے گا اور پہلے میچ کی آمدنی پاکستان اور کشمیر کے زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد