BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 April, 2006, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جیتنے کی کوشش کریں گے‘

حسن رضا
ٹیم میں متعدد کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم میں شامل رہ چکے ہیں
پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم کے کپتان حسن رضا کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم یوریشیا کپ جیتنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔

پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم 23 اپریل کو ابوظہبی روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ چھ ممالک کے درمیان ہونے والے یوریشیا کرکٹ کپ میں شرکت کرے گی۔

یہ مقابلے 22 اپریل سے 5 مئی تک ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 25 اپریل کو ہالینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی اے کرکٹ ٹیمیں 28 اپریل کو آمنے سامنے ہوں گی۔

یورایشیا کپ میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی اے ٹیمیں اور ہالینڈ، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔

پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم میں متعدد کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اس لیے اسے یورایشیا کی مضبوط ٹیم سمجھا جا رہا ہے۔

اس ٹیم میں یاسر حمید اور توفیق عمر جیسے اوپنر ہیں جو پاکستان کے لیے کئی میچوں میں زبردست کاکردگی دکھا چکے ہیں لیکن پھر کارکردگی میں کمی قومی ٹیم سے ان کے اخراج کا سبب بنی۔

یاسر حمید پُرامید ہیں کہ اس یورو اییشیا کپ میں وہ زبردست بیٹنگ کریں گے تاکہ قومی ٹیم میں واپس آ سکیں انہوں نے کہا کہ اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے انہوں نے کافی محنت کی ہے۔

مضبوط ٹیمیں
 اگر چہ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن بھارتی اے ٹیم میں بھی تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی نہیں اور سری لنکا کی اے ٹیم بھی کافی مضبوط ہے

پاکستان اے کے کپتان نے کہا کہ ’اگر چہ ہماری ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں لیکن بھارتی اے ٹیم میں بھی تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی نہیں اور سری لنکا کی اے ٹیم بھی کافی مضبوط ہے اس لیے اس ٹورنامنٹ میں کافی سخت مقابلہ ہو گا‘۔

حسن رضا نے کہا کہ ’ابوظہبی میں نیا سٹیڈیم بنا ہے اور وہاں ہم نے پہلے کبھی نہیں کھیلا اور وہاں کے حالات اور وکٹ کی بابت بھی کچھ علم نہیں جبکہ سننے میں آیا ہے کہ وہاں گرمی بھی زیادہ ہے لیکن ہم یہ کپ جیت کر آئیں گے‘۔

اسی بارے میں
پاکستان اے ٹیم کا اعلان
05 September, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد