پاکستان اے ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اے کرکٹ ٹیم کے خلاف دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے چار روزہ ميچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم گیارہ سے چودہ ستمبر تک ہونے والے پہلے چار روزہ میچ کے لیے بنائی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے بارہ متبادل کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔یہ کھلاڑی باقی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ پا سکیں گے یعنی کہ سیریز کے دوران ٹیم میں ردو بدل ہوتا رہے گا۔ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے چار روزہ میچ کے لیے پندرہ رکنی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری مصباح الحق کو دی گئی ہے۔ مصباح الحق پاکستان کے پہلے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم فیصل آباد وولوز کے بھی کپتان تھے۔ فیصل آباد وولوز کی ٹیم انگلینڈ میں پندرہ سے سترہ ستمبرتک ہونے والی انٹرنیشنل کلب ٹوئنٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں کھیل رہی ہے لیکن اس ٹیم میں مصباح الحق کو شامل نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں پاکستان اے کی کپتانی سونپی جانی تھی۔ پاکستان اے کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی بورڈ ایک مضبوط ٹیم بھیج رہا ہے اور پاکستانی سلیکٹرز کا بھی مؤقف تھا کہ پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جائے۔ یہی وجہ ہے کہ جس پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں گیارہ کھلاڑی ایسے ہیں جو پاکستان کی قومی ٹیم کی کبھی نہ کبھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پاکستان اے کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق(کپتان)، سلمان بٹ، یاسر حمید، شعیب ملک، بازید خان، صرف آخری چار کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اب تک پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے حسن رضا جو کہ حال ہی میں ختم ہونے والے جنوبی افریقہ کی اکیڈمی ٹیم کے دورے میں پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے کپتان بھی تھے پہلے میچ کے لیے اس پندرہ رکنی ٹیم میں جگہ نہ پا سکے۔ حسن رضا گیارہ ستمبر کو ہونے والی اپنی شادی کے سبب اپنی عدم دستیابی سے کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں البتہ وہ بارہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور باقی میچز میں ٹیم میں شامل ہونے کے کافی مضبوط امیدوار ہیں۔ پاکستان کی قومی ٹیم کے کوچ باب وولمر کو اس دورے کے لیے پاکستان اے کرکٹ ٹیم کا کوچ بھی مقرر کیا گیا ہے۔ان کے اسسٹننٹ کوچ اور ٹیم مینجر کی ذمہ داری ہارون رشید کی دی گئی ہے۔ٹیم کے فٹ نس ٹرینرگرانٹ کامپٹن جبکہ فزیو تھراپسٹ ڈیرل لفسن ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||