اے ٹیم کے لیے بھی حفاظتی انتظامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیر ملکی نیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد سے پہلے تو ان ٹیموں کے سکیورٹی وفد پاکستان آتے ہی تھے اب اے ٹیموں کی آمد سے پہلے بھی پاکستان کے شہروں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جانے لگا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےمیڈیا ڈائریکٹرعباس زیدی کے بقول آسٹریلیا کا ایک سکیورٹی وفد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ یہ وفد ستمبر میں دونوں ملکوں کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیےسکیورٹی کی انتظامات کا جائزہ لے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچ ہوں گے۔ ان میچوں کے لیے راولپنڈی اور لاہور کو چنا گیا ہے۔تاہم حتمی شیڈول سکیورٹی وفد کی آمد کے بعد ہی طے ہوگا۔ یاد رہے کا سن دو ہزار دو میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس وقت کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ توقیرضیاءنے یہ دورہ پاکستان سے باہر کروایا تھا۔ گیارہ سے اٹھائیس اگست تک جنوبی افریقہ کی اکیڈمی ٹیم بھی پاکستان کی اکیڈمی ٹیم کے ساتھ دو چار روزہ اور تین ایک روزہ میچز کھیلنے کے لیے آرہی ہے تاہم ناصرف جنوبی افریقہ سے کوئی سیکیورٹی وفد نہیں آیا بلکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں چار روزہ میچ بھی کھیل رہی ہے جہاں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے اکثر ٹیمیں کتراتی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||