BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 December, 2006, 13:23 GMT 18:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کے پانچ کھلاڑی آؤٹ
جعفر
اوپنر وسیم جعفر صرف نو رن پر ہی آؤٹ ہوگئے
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹ کے نقصان پر156 رنز بنا لیِئے ہیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو سورو گنگولی اور مہندر سنگھ دھونی کریز پر موجود تھے۔

بھارت کے افتتاحی بلے باز وسیم جعفر اور وریندر سہواگ محض چودہ رن کےسکور پر آؤٹ ہوگئے لیکن بعد میں سچن تندولکر اور راہول ڈراوڈ نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ تندولکر چوالیس جبکہ ڈراوڈ بتیس رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی لکشمن تھے جو اٹھائیس رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیلس اور مکھایا نیٹینی نے دو، دو جبکہ شان پولک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ نے ٹاس جیت کے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن پچ پر نمی کے سبب کھیل تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے بھارت نے ٹیم میں گنگولی اور لکشمن جیسے دو تجربہ کار بلے باز شامل کیے ہیں اور ڈراوڈ کی بھی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ سابق کپتان سوروگنگولی نےگزشتہ فروری کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم ون ڈے سیریز چار صفر سے جیت چکی ہے ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم گریم سمتھ، (کپتان) ہرشل گبس، ہاشم آملہ، جیاک کالس، اشویل پرنس، اے بی ڈیویلرز، مارک باوچر، شان پولک، انڈر نیل، مکھایا انٹنی اور ڈیل اسٹن پر مشتمل ہے۔

بھارتی ٹیم راہول ڈراوڈ، (کپتان) وریندر سہواگ، وسیم جعفر، گوتم گمبھیر، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، سوروگنگولی، مہندر سنگھ دھونی، مناف پٹیل، انل کمبلے اور ظہیرخان پر مشتمل ہے۔

امپائرنگ کی ذمہ داری ایم آر بینسن اور ڈی جے ہارپر نبھا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد