BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 December, 2006, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہانسبرگ: بھارت کی تاریخی فتح
بھارتی ٹیم
فتح کا سہرا بھارتی بالروں کے سر رہا
بھارت نےجوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک سو تئیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

بھارت کی اس جیت کا سہرا تیز بالروں سریسانتھ اور ظہیر خان کے سر رہا جنہوں نے میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کوصرف چوراسی رن کے مجموعے پر آؤٹ کر کے فتح کی بنیاد رکھی تھی۔

میچ کے چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو جنوبی افریقہ نے ایک سو تریسٹھ رن پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔ اس موقع پر اسے فتح کے لیئے مزید دو سو انتالیس رن درکار تھے۔ تاہم ظہیر خان نے تیسرے ہی اوور میں مارک باؤچر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی میچ بچانے کی کوششوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا۔

باؤچر کے آؤٹ ہونے کے بعد شان پولاک میدان میں آئے اور انہوں نے ایشول پرنس کے ساتھ مل کر سڑسٹھ رنز کی شراکت قائم کی۔ دو سو اکتیس کے مجموعی سکور پر انیل کمبلے نے شان پولاک کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے چالیس رن بنائے۔

جنوبی افریقہ کے بقیہ تین کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف سنتالیس رن کا اضافہ کر سکے اور میچ کا فیصلہ چوتھے دن لنچ سے قبل اس وقت ہوا جب ظہیر خان نے جنوبی افریقہ کے آخری کھلاڑی مکھایا نتینی کو دو سو اٹھہتر کے مجموعی سکور پر سہواگ کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ایشول پرنس ستانوے رن بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے سریسانتھ، ظہیر خان اور انیل کمبلے نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ سریسانتھ نے پہلی اننگز میں بھی پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس میچ کی ایک اور خاص بات سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کی واپسی اور عمدہ بیٹنگ تھی۔گنگولی نے میچ کی پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری بھی سکور کی۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں فتح بھارتی ٹیم کے لیئے یقیناً خوش آئند ہے کیونکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں اسے چار صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد