انڈیا فیصلہ کن میچ کے لیے تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا جنوبی افریقہ میں پہلی بار سیریز جیتنے کے لیے اپنے بلے بازوں سے بہتر کارکردگی کی امید لگائے ہوئے ہے۔ انڈیا کی ٹیم ڈربن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز جنوبی افریقہ کی بالنگ کا سامنا نہیں کر سکی اور مقابلہ ہار گئی اور سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں اب دونوں ٹیموں پر بہت دباؤ ہوگا۔ انڈیا کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی ایک انگلی زخمی ہے لیکن امید کی جا رہی ہے کہ وہ آخری میچ میں حصہ لیں گے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے فاسٹ بالر مورن مورکل کی جگہ سپنر پال ہیرس کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان ژاک کالس کے فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا جو کمر کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ انڈیا کی طرف سے ردرا پرتاب سنگھ کی جگہ ہربھجن سنگھ یا مناف پٹیل کے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انڈیا کو بالنگ سے زیادہ بیٹنگ کے شعبے میں مشکل کا سامنا ہے۔ وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ زیادہ رن سکور نہیں کر سکے اور ایک اہم بات یہ ہے کہ ابھی تک سیریز میں انڈیا کی طرف سے ایک بھی سنچری نہیں بنی۔ ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم آخری میچ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز میں بھی آخری میچ جیتا تھا اور اب تک جنوبی افریقہ کا بھی اچھا مقابلہ کیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈربن میں بھارت کو شکست30 December, 2006 | کھیل جوہانسبرگ: بھارت کی تاریخی فتح18 December, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ نے بھارت کو پھر ہرا دیا03 December, 2006 | کھیل جنوبی افریقہ بھارت سے جیت گیا26 November, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||