BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 January, 2007, 19:04 GMT 00:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کا پریکٹس میچ ’ڈرا‘
شاہد نذیر
پاکستان کی جانب سے شاہد نذیر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں
پاکستان اور ’ریسٹ آف ساؤتھ افریقہ‘ کے مابین کھیلا جانے والا تین روزہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

میچ کے آخری دن ’ریسٹ آف ساؤتھ افریقہ‘ نے دو سو بیس رن چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو دونوں ناٹ آؤٹ بلے بازوں مورن وینوک اور آرنو جیکبز نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

تاہم پاکستان کی جانب سے میڈیم فاسٹ بالر شاہد ندیر نے دو اووروں میں دو وکٹیں حاصل کر کے اس پارٹنر شپ کو توڑ دیا۔ ’ریسٹ آف ساؤتھ افریقہ‘ کی پوری ٹیم 383 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 102 رن کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہد نذیر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پریکٹس میچ میں عمدہ کارکردگی اور عمرگل کے اس میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد اب پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہد کی شرکت یقینی دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی عمدہ بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ اوپنزر محمد حفیظ اور عمران فرحت نے اس مرتبہ تریسٹھ رن کا آغاز فراہم کیا۔ اس سکور پر عمران فرحت 34 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یاسر حمید کوئی رن نہ بنا سکے اور عبداللہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

جب میچ ختم ہواتو محمد حفیظ چھپّن گیندوں پر اڑتالیس جبکہ فیصل اقبال گیارہ رن بنا کر پر ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق سینے میں تکلیف کی وجہ سے دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ گیارہ جنوری سے پندرہ جنوری تک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان سٹار بلے باز محمد یوسف، عمر گل اور شعیب ملک کی خدمات سے محروم رہےگا جبکہ بالنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے شعیب اختر کو طلب کر لیا ہے اور وہ اگلی دستیاب پرواز سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد